Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد شادی میں مجرا کروانے پر گرفتار

Share It:

[ad_1]

ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد کو شادی پر فحش مجرا کروانے اور وائس میسیجز میں نامناسب زبان استعمال کرنے پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔

حکیم شہزاد کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھوں نے معمول کے برخلاف سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے اور روہانسی صورت بنائے ہوئے ہیں۔

اس ویڈیو بیان میں حکیم شہزاد نے اپنے منفی طرز عمل پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے سیلاب کے دوران شادی کی تقریب میں مجروا کروایا اور اس میں 20 ہزار سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا تھا۔

حکیم شہزاد نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب لوگ ناگہانی آفت میں اپنے گھر بار اور مال مویشی سے محروم ہوگئے میں نے رقص و سرور کی محفل سجائی۔

انھوں نے مزید کہا کہ میرے کچھ نازیبا آڈیو پیغامات بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے جس پر مجھے ندامت ہے۔

حکیم شہزاد نے بتایا کہ مجھے سی سی ٹی ڈی نے طلب کیا تھا اور سمجھایا کہ سیلاب جیسی آفت کے وقت مجرے کروا کر میں نے کافی لوگوں کی دل آزادی کی۔

ٹک ٹاکر حکیم شہزاد نے کہا کہ میں اپنے طرز عمل پر خود بھی معافی مانگتا ہوں اور سب سے بھی کہتا ہوں کہ اپنی گفتگو کو شائستہ اور مہذب رکھیں۔

واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے پہلی شادی ڈاکٹر عامر لیاقت سے کی تھی اور ان کے پُراسرار انداز میں انتقال کرجانے کے بعد دوسری شادی حکیم شہزاد سے کی ہے جو پہلے سے شادی شدہ ہیں۔

 

 

   



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول