Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی فش ہاربر پر ماہی گیروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ

Share It:



کراچی:

سندھ حکومت نے کراچی فش ہاربر پر ماہی گیروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کو آئین کے مطابق حقوق اور سہولیات فراہم کی جائیں گی، فش ہاربر پر ماہی گیروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی چیئرپرسن فاطمہ مجید کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے کہا کہ شکار سے لے کر مچھلی مارکیٹ تک انہیں درپیش مشکلات کو ایف سی ایس کے ساتھ بیٹھ کر آئین و قانون کے مطابق حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس موقع پر سیکریٹری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی، ایم ڈی کراچی فشریز ہاربر اتھارٹی زاہد کھمیٹیو، ایف سی ایس اور ہاربر اتھارٹی کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی چیئرپرسن فاطمہ مجید نے کہا کہ فیسوں میں رعایت دی جائے، جس پر وزیر محمد علی ملکانی نے کہا کہ ایسی رعایت کے لیے آپ یہ معاملہ کراچی فش ہاربر اتھارٹی کے بورڈ میں لائیں جہاں اس پر بحث کے بعد بورڈ کے منظور شدہ قواعد کے مطابق رعایت پر غور کیا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت دی کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں اور جلد از جلد مسئلہ حل کیا جائے تاکہ ماہی گیر بھائیوں کو اپنی شکار کی گئی مچھلی مارکیٹ میں لانے میں جو مشکلات ہیں، وہ دور کی جا سکیں۔

محمد علی ملکانی نے کہا کہ ماہی گیر بھائیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنا شکار اور روزگار آسانی سے جاری رکھ سکیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول