Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یو ایس اوپن: آرینا سبالینکا اور امانڈا اینی سیمووا فائنل میں پہنچ گئیں

Share It:


یو ایس اوپن کے ویمنز سنگلز مقابلوں میں آرینا سبالینکا اور امانڈا اینی سیمووا فائنل میں پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے جیسیکا پیگولا کو شکست دی۔

آرینا سبالینکا مسلسل تیسری مرتبہ یو ایس اوپن کے گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچی ہیں۔

وہ 2022 سے ہارڈ کورٹ پر تمام گرینڈ سلیم فائنلز کھیلنے والی واحد کھلاڑی ہیں۔

دوسرے سیمی فائنل میں امانڈا اینی سیمووا نے ناؤمی اوساکا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

یہ اینی سیمووا کا مسلسل دوسرا گرینڈ سلیم فائنل ہے۔

اس سے قبل انہیں ومبلڈن کے فائنل میں ایگا شیوانتک کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ اینی سیمووا نے یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں ایگا شیوانتک کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول