Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

200 سے زائد کاروباری کلسٹرز پر مشتمل ڈیجیٹل پلیٹ فارم قائم

Share It:



کراچی:

وفاقی حکومت نے پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کو عالمی مارکیٹ سے جوڑنے کیلیے 200 سے زائد کاروباری کلسٹرز پر مشتمل ڈیجیٹل پلیٹ فارم قائم کر دیا ہے. 

اس ضمن میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت شہد کی پیداوار سے لے کر زیتون کے تیل کی پراسیسنگ تک کے تمام متنوع شعبے اب ایک ہی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے. 

اجلاس میں سمیڈا بورڈ کے ممبر مشہود علی خان نے نئے اقدامات پر بریفنگ دی، معاون خصوصی نیواضح کیا کہ سمیڈا ان کلسٹرز کوویلیو ایڈیشن، برانڈنگ اور برآمدی ترقی کی تربیت فراہم کرے گا تاکہ مقامی مصنوعات بین الاقوامی معیار کا مقابلہ کرسکیں۔

انہوں نے ایس ایم ای سیکٹر کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے نہ صرف کاروباری مواقع بڑھیں گے بلکہ روزگار کی فراہمی اور صنعتی ترقی میں بھی تیزی آئے گی ۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول