Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

2025 میں ٹک ٹاک پر پاکستانیوں نے سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

Share It:



مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے سال 2025 کےلیے پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے موضوعات اور شخصیات کے تفصیلی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی صارفین نے اس ایپ کو صرف تفریح کے لیے نہیں بلکہ معلومات حاصل کرنے، خریداری کے فیصلے کرنے، تعلیمی رہنمائی اور نئے ہنر سیکھنے کے لیے بھی بھرپور استعمال کیا۔

جنوبی ایشیا میں ٹک ٹاک کے کانٹینٹ آپریشنز کی سربراہ عمیس نوید کے مطابق، ٹک ٹاک سرچ پاکستان میں روزمرہ زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکی ہے۔ صارفین نہ صرف ویڈیوز دیکھ رہے ہیں بلکہ حقیقی وقت میں معلومات اور سیاق و سباق بھی تلاش کر رہے ہیں، چاہے ویک اینڈ ٹرپ کی منصوبہ بندی ہو یا کسی پروڈکٹ کے ریویو۔

صحت اور فٹنس

2025 میں فٹنس ٹاک کی تلاش میں 66 فیصد اضافہ ہوا، جو ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانی اپنی صحت اور ورزش کے طریقوں کے حوالے سے زیادہ باشعور ہو گئے ہیں اور ویڈیو رہنمائی کو ترجیح دے رہے ہیں۔

سیاحت اور کھانے

پاکستانیوں کی سیاحت اور کھانے سے محبت بھی ڈیجیٹل دنیا میں نمایاں رہی۔ سیاحتی مواد کی تلاش میں 53 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ کھانوں کی تلاش میں 52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد سب سے زیادہ دیکھے جانے والے سیاحتی مقام رہا، اس کے بعد ہنزہ کا ’التت فورٹ‘، دریائے چناب، لاہور اور کراچی شامل ہیں۔ روایتی کھانوں ’بریانی‘ اور ’آلو‘ کے علاوہ وائرل فوڈ ٹرینڈز جیسے ’لاوا برگر‘، ’ماچا ڈرنک‘ اور ’دبئی چاکلیٹ‘ نے بھی صارفین کی دلچسپی حاصل کی۔

کرکٹ اور شوبز

کرکٹ ہمیشہ کی طرح مقبول ترین موضوع رہا۔ شائقین نے بابر اعظم کی سینچری، پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ اور انڈیا کے خلاف میچز کے لمحات سب سے زیادہ سرچ کیے۔ کھلاڑیوں میں بابراعظم، ویرات کوہلی اور حارث رؤف سرِفہرست رہے۔

شوبز انڈسٹری میں پاکستانی ڈرامے، ترک سیریز اور ریئلٹی شو ’تماشا‘ و ’ہم ایوارڈز‘ سب سے زیادہ زیر بحث رہے۔

لائف اسٹائل اور ٹیکنالوجی

رپورٹ میں یہ بھی سامنے آیا کہ خواتین نے ’مہندی کے ڈیزائن‘ تلاش کیے، جبکہ ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھنے والے صارفین نے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال، پرامپٹس اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

مصنوعات خریدنے سے پہلے پروڈکٹ ریویوز دیکھنا بھی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا، جو ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانی صارفین اب زیادہ سوچ سمجھ کر فیصلے کر رہے ہیں۔
 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول