Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

58 سالہ مادھوری نے چہرے کی دلکشی اور جواں نظر آنے کا نسخہ بتا دیا

Share It:


لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ کی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 58 سال کی ہونے کے باوجود اب بھی حسن و نزاکت میں کسی سے کم نہیں جس کا راز آج پہلی بار خود بتادیا۔

مادھور ڈکشٹ حیران کر دینے والی اداکارہ ہیں، ان کی خوبصورتی کے چرچے عام ہیں اور آج بھی وہ کسی کم عمر ہیروئن کے مقابلے میں کہیں زیادہ خوبصورت نظر آتی ہیں۔

ان کے مداح بھی جاننا چاہتے تھے کہ آخر اداکارہ ایسے کیا جتن کرتی ہیں جس سے مادھوری نے اپنی جلد کو تاحال چمکدار اور فٹنس کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ 

ایک پوڈ کاسٹ میں انھوں نے بالآخر اس راز سے پردہ اُٹھا ہی دیا۔

مادھور ڈکشٹ نے کہا کہ جلد کی حفاظت اور خوبصورتی کے لیے صرف کریم اور لوشن سے کام نہیں چلتا۔

انھوں نے مزید کہا کہ خوبصورتی انسان کے اندر سے آتی ہے۔ مثبت سوچ ہو اور دل و دماغ کو پُرسکون رکھا جائے تو خوبصوتی کبھی نہیں ڈھلتی۔

مادھوری نے مزید کہا کہ اگر زندگی کے بارے میں اچھا زاویہ نہیں ہے تو آپ کی اصل خوبصورتی کبھی دنیا کے سامنے نہیں آئے گی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں زندگی کے مثبت پہلو دیکھتی ہوں، لوگوں سے ملنا اور ان کی کہانیاں سننا مجھے اچھا لگتا ہے اور ان کے مسائل حل کرکے مجھے خوشی ہوتی ہے۔

مادھوری ڈکشٹ نے بتایا کہ یہی لازوال خوشی اور اندرونی سکون  میری جلد اور شخصیت میں جھلکتے ہیں اور ایسا دنیا کی کوئی بھی اسکن پروڈکٹ نہیں کرسکتی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول