تازہ ترین
پاکپتن: دوستی سے انکار پر جلائی گئی 18 سالہ لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی نصیرآباد: مسافر خانے کی عدم دستیابی، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا شکارپور: آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے تین گھر خاکستر، لاکھوں کا نقصان چیلہار میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل؛ مٹھی اور گردونواح میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، لاشیں رکھ کر دھرنا تنگوانی میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری، مقابلے میں ایک کروڑ انعام کی سفارش والا ایک اور ڈاکو ہلاک چپس کی قلت اور مہنگائی: چین کا شہر شینزین پرانے اسمارٹ فونز کی عالمی منڈی بن گیا کراچی: افغانستان سے تربیت یافتہ فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار کراچی میں کار سوار ڈاکوؤں کی بڑی واردات! ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار طفیل سنجرانی کی گاڑی چوری ہوگئی کراچی: گڈاپ میں پارکو آئل لائن سے خام تیل چوری کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، 200 فٹ طویل سرنگ برآمد ڈہرکی: گزشتہ روز سے لاپتہ معصوم بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقے میں سوگ کی فضا گمبٹ: بدامنی کے خلاف شیخ برادری کا احتجاج، ٹائر جلا کر اگڑا تا گمبٹ لنک روڈ بلاک کر دیا کوٹری: معمولی تلخ کلامی پر سر میں شیشے کا گلاس لگنے سے نوجوان جاں بحق رانی پور: کھلے گٹر (نالے) میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ جاں بحق شکارپور: فصل خراب ہونے کے تنازع پر فائرنگ، بزرگ شہری جاں بحق پنجاب حکومت کی گلف اسٹریم جی-500 طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کو دینے کی منظوری پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردیے پاکستان کا SCO مکالمے میں شرکت کا فیصلہ، مصدق ملک نئی دہلی جائیں گے کراچی: حسن اسکوائر سے نیپا تک یونیورسٹی روڈ بند، ٹریفک کے لیے متبادل راستے مقرر جاپان نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے 4.3 ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کر دیا ملک میں مہنگائی کی شرح 11.21 فیصد تک پہنچ گئی، ٹماٹر اور ایل پی جی مہنگی سندھ حکومت کا سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ کراچی کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ، یونیورسٹی روڈ پر پہلے مرحلے میں آپریشن ہوگا مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے گیس کی قیمت سے متعلق برُی خبر کوہاٹ پولیس کا گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن، 10 پولیس اہلکار شہید، 18 خوارج مارے گئے بیٹی نے شرمیلا ٹیگور کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی ملیر: انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل کا مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعات شامل اوباڑو: ڈی ایس پی ہاؤس کے اندر سے پولیس کانسٹیبل کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد، واقعے کی تحقیقات شروع کراچی: تین روز سے لاپتہ خاتون کی دو بچیوں سمیت لاش پانی کے مین سے برآمد کراچی: 6 سالہ بیٹے نے مالی پریشانی کے باعث باپ کے ہاتھوں قتل، پھر خودکشی کرلی

پیغمبر اسلام ﷺ کے 1500ویں یوم ولادت پر امریکا میں تاریخی اجتماع: میئر نیویارک کی بھی شرکت

Share It:

[ad_1]

نیویارک سٹی ہال میں ایک تاریخی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں دین اسلام کے پندرہ سو سال مکمل ہونے پر پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سالگرہ کے طور پر منایا گیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں، 50 سے زائد دینی تنظیموں کے نمائندوں، مساجد کے ائمہ، اور دیگر مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا، "نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پوری دنیا کے لیے نمونہ اخلاق تھے، آج دین اسلام پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور ہم اس عظیم پیغمبر ﷺ کی تعلیمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو رحمت، انصاف، اور انسانیت کی خدمت پر مبنی ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی ولادت کا دن نیویارک میں ہر سال منایا جائے گا، اور اس سلسلے میں ایک پروکلیمیشن سرٹیفیکیٹ بھی جاری کیا گیا۔

معروف اسلامی اسکالر اور بروکلین سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی لیڈر امام صداد مدنی نے کہا کہ نیویارک شہر اپنے تنوع کی بدولت دنیا کا عظیم شہر ہے۔

انہوں نے کہا، "یہ شہر مسلمانوں، عیسائیوں، یہودیوں اور دیگر عقائد کے لوگوں کا گھر ہے جو امن کے ساتھ ایک ساتھ رہتے ہیں، میئر ایرک ایڈمز کی قیادت میں نیویارک نے اتحاد اور ہم آہنگی کی مثال قائم کی ہے۔”

امام مدنی نے مزید کہا کہ میئر ایڈمز نے مسلم کمیونٹی کے لیے قابل قدر اقدامات اٹھائے ہیں، جن میں مساجد میں اذان کی اجازت، اسکولوں میں حلال کھانے کی فراہمی، اور NYPD میں مسلم خواتین کے لیے حجاب کی اجازت شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں اور مسلم کمیونٹی انہیں کبھی نہیں بھولے گی۔

تقریب میں امام موسیٰ نے بھی خطاب کیا اور میئر ایڈمز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا، "میئر ایڈمز نے نیویارک کو ایک خاندان کی طرح متحد کیا ہے۔ ان کی قیادت میں شہر نے نہ صرف مسلم کمیونٹی بلکہ تمام مکینوں کے لیے تحفظ اور مواقع فراہم کیے ہیں۔”

اس تقریب کا انتظام میئر ایڈمز کی ایڈوائزر عطیہ شہناز، شاجد مدنی، ایڈم اعظم، فورتھ پلر کے ڈائریکٹر انوسٹیگیشن، اور صدر پاکولی توقیر الحق نے کیا۔ مسلم کمیونٹی کی جانب سے میئر ایڈمز کی اگلے چار سال کے لیے بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔

میئر ایڈمز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی تحفظ اور شہر کے بچوں اور خاندانوں کے لیے ایک محفوظ ماحول بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا، "تاریخ اس بات کی گواہ ہوگی کہ ہم نے نیویارک کو کس طرح ایک بہتر اور محفوظ شہر بنایا۔”

یہ تقریب نیویارک کے تنوع اور اتحاد کی ایک شاندار مثال تھی، جہاں مختلف عقائد کے لوگوں نے ایک ساتھ مل کر پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات کو خراج تحسین پیش کیا، جو رحمت، انصاف، اور انسانیت کی خدمت پر مبنی ہیں۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول