Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

توثیق حیدر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی؛ وائرل ویڈیو پر نئی بحث شروع

Share It:

[ad_1]

شائستہ اور باوقار انداز گفتار رکھنے والے میزبان اور اداکار توثیق حیدر نے عمرہ کرنے کی سعادت بابرکت حاصل کرلی۔

توثیق حیدر شوبز کی اُن شخصیات میں سے ایک ہیں جو اپنی ہر سرگرمی کو سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

عمرے کے دوران بھی انھوں نے مقدس مقامات سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جس پر ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا۔

ویڈیو میں وہ احرام میں ملبوس ہیں اور خانہ کعبہ پہنچنے پر اپنے دلی جذبات اور روحانی بالیدگی کو بیان کر رہے ہیں۔

اس موقع پر انھوں نے پاکستان اور ہر ایک شہری کے لیے خصوصی دعا بھی کی اور خود بھی بار بار یہ سعادت حاصل کرنے کی خواہش کرتے نظر آئے۔

تاہم کچھ صارفین کی نظر ان کے احرام سے کھلے ہوئے ہاتھ پر بنے ٹیٹوز پر گئی جو صاف اور واضح نظر آرہے تھے۔

کمنٹس میں متعدد صارفین نے منفی ردعمل دیتے ہوئے توثیق حیدر کو یاد دلایا کہ ٹیٹوز بنوانا اچھا عمل نہیں اور اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔

البتہ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اصل معاملہ نیت کا ہوتا ہے، اللہ دلوں کا حال ہم سب سے بہتر جانتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہم سب توثیق کو نصیحتیں یا تنقید کرنے کے بجائے اچھے سفر کی دعا دینی چاہیے۔

کسی نے لکھا کہ وہ جس مقام پر ہے وہاں سے ہدایت ملتی ہے۔ ہمیں اپنی فکر کرنا چاہیے۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول