Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہونیوالے بھارتی بلے باز سے متعلق بڑی خبر!

Share It:



بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گِل کی جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واپسی کی تصدیق کر دی۔

ہفتے کے روز جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 1-2 سے فتح حاصل کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ شبھمن کھیلنے کے لیے تیار ہیں، اس ہی لیے انہیں سلیکٹ کیا گیا ہے۔

واضح رہے شبھمن گِل گزشتہ ماہ جنوبی افریقا کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ میں گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے تھے اور دوسرے ٹیسٹ کے لیے رشبھ پنٹ کو کپتان بنایا گیا تھا۔

جبکہ ایک روزہ سیریز میں ان کی جگہ یشسوی جیسوال نے روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کی تھی۔

واضح رہے بھارتی ٹیم میں آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا بھی انجری کے بعد واپسی کر رہے ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول