Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ

Share It:



سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفرید کراچی میں جاری پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ پہنچ گئے۔

شاہد خان آفریدی نیشنل اسٹیڈیم، حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری کیمپ میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کو بیٹنگ اور بولنگ کے رموز سے آگاہی فراہم کی۔

ٹیم مینجر اور مینٹور  کی ذمہ داری ادا کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے شاہد خان آفریدی سے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا اور جاری تربیت کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے بھی جاری کیمپ کا دورہ کرکے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ  لینے کے بعد ان کو مفید مشورے دیے تھے۔

پاکستان ٹیم دبئی میں 12 سے 21 دسمبر تک جاری رہنے والے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول