Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

معروف ٹی وی میزبان حنا نیازی نے منگنی کرلی، منگیتر کون ہیں؟

Share It:



کراچی:

معروف پاکستانی ٹی وی میزبان حنا نیازی نے اپنی منگنی کا اعلان کردیا۔

حنا نیازی نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کیں اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا: "And she said Yes”۔

حنا نیازی کی منگنی کی تقریب ایک بیچلر پارٹی کے طور پر منائی گئی جس میں ان کے قریبی دوست اور عزیز شریک ہوئے۔

اس موقع پر حنا نے سیاہ رنگ کا شاندار گاؤن زیب تن کیا اور بالوں کو وینٹیج اسٹائل میں سنوارا جبکہ جیولری بہت کم پہنی۔

وہ اور ان کے منگیتر دونوں سیاہ لباس میں تھے  تاہم حنا اپنے منگیتر کا چہرہ منظر عام پر نہیں لائیں اور نہ ہی اپنے منگیتر سے متعلق کوئی تفصیلات مداحوں کیساتھ شیئر کی۔

حنا نیازی سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں اور اپنی سرگرمیاں تقریباً 1.67 لاکھ انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ وہ نجی ٹی وی پر ایک شو کی میزبانی کرتی ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول