Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کلوروفارم کیمیکل کی عمومی درآمد پر پابندی عائد

Share It:


وفاقی حکومت نے کلوروفارم کیمیکل کی عمومی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے.

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صرف فارماسیوٹیکل کمپنیوں یا شعبےکو امپورٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے این او سی لینا ہوگا۔

مزید برآں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق کلوروفارم ایک مضرصحت اور ماحولیات کیلئے نقصان دہ کیمیکل ہے۔ درآمدی پالیسی میں ترمیم کا مقصد کیمیکلز کے غلط استعمال کی روک تھام قرار دیا گیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول