تازہ ترین
ہیئر اسٹریٹنر کہیں آپ کے بال خراب تو نہیں کر رہا؟ جانیں استعمال کا صحیح طریقہ شام میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 بچے ہلاک ہو گئے پاکپتن: دوستی سے انکار پر جلائی گئی 18 سالہ لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی نصیرآباد: مسافر خانے کی عدم دستیابی، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا شکارپور: آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے تین گھر خاکستر، لاکھوں کا نقصان چیلہار میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل؛ مٹھی اور گردونواح میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، لاشیں رکھ کر دھرنا تنگوانی میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری، مقابلے میں ایک کروڑ انعام کی سفارش والا ایک اور ڈاکو ہلاک چپس کی قلت اور مہنگائی: چین کا شہر شینزین پرانے اسمارٹ فونز کی عالمی منڈی بن گیا کراچی: افغانستان سے تربیت یافتہ فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار کراچی میں کار سوار ڈاکوؤں کی بڑی واردات! ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار طفیل سنجرانی کی گاڑی چوری ہوگئی کراچی: گڈاپ میں پارکو آئل لائن سے خام تیل چوری کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، 200 فٹ طویل سرنگ برآمد ڈہرکی: گزشتہ روز سے لاپتہ معصوم بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقے میں سوگ کی فضا گمبٹ: بدامنی کے خلاف شیخ برادری کا احتجاج، ٹائر جلا کر اگڑا تا گمبٹ لنک روڈ بلاک کر دیا کوٹری: معمولی تلخ کلامی پر سر میں شیشے کا گلاس لگنے سے نوجوان جاں بحق رانی پور: کھلے گٹر (نالے) میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ جاں بحق شکارپور: فصل خراب ہونے کے تنازع پر فائرنگ، بزرگ شہری جاں بحق پنجاب حکومت کی گلف اسٹریم جی-500 طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کو دینے کی منظوری پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردیے پاکستان کا SCO مکالمے میں شرکت کا فیصلہ، مصدق ملک نئی دہلی جائیں گے کراچی: حسن اسکوائر سے نیپا تک یونیورسٹی روڈ بند، ٹریفک کے لیے متبادل راستے مقرر جاپان نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے 4.3 ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کر دیا ملک میں مہنگائی کی شرح 11.21 فیصد تک پہنچ گئی، ٹماٹر اور ایل پی جی مہنگی سندھ حکومت کا سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ کراچی کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ، یونیورسٹی روڈ پر پہلے مرحلے میں آپریشن ہوگا مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے گیس کی قیمت سے متعلق برُی خبر کوہاٹ پولیس کا گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن، 10 پولیس اہلکار شہید، 18 خوارج مارے گئے بیٹی نے شرمیلا ٹیگور کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی ملیر: انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل کا مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعات شامل اوباڑو: ڈی ایس پی ہاؤس کے اندر سے پولیس کانسٹیبل کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد، واقعے کی تحقیقات شروع

دماغ میں اعصابی فضلے کی نکاسی کے راستے میں رکاوٹ الزائمر کی وارننگ ہوسکتی ہے، ماہرین

Share It:

[ad_1]

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دماغ میں نکاسی کے راستوں (ڈرینیج پاتھ ویز) میں رکاوٹ الزائمر کی بیماری کی ایک وارننگ ہو سکتی ہے۔

سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی(این ٹی یو) کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ خون کی نالیوں کے گرد موجود ’نکاسی کے راستے‘ سیریبرواسپائنل فلوئیڈ سے بھرے ہوتے ہیں جو اعصابی فضلہ خارج کرنے میں مدد دیتا ہے، تاہم شریانوں کی سختی اور ہائی بلڈ پریشر اس راستے میں خلل ڈال سکتا ہے اور اس کی وجہ سے شریانوں میں فضلہ جمع ہونے لگتا ہے اور جب ایسا ہوتا ہے تو یہ نکاسی کے راستے، (پیری واسکولر اسپیسز) پھیل جاتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ پھیلی ہوئی پیری واسکولر اسپیسز(ای پی وی ایس) ان افراد میں زیادہ پائی جاتی ہیں جن میں الزائمر کی ابتدائی علامات ظاہر ہو رہی ہوں۔

این ٹی یو کے لی کونگ چیان اسکول آف میڈیسن سے وابستہ اور اس تحقیق کی قیادت کرنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر ناگےندرن کندیا کے مطابق دماغ کی یہ غیر معمولی تبدیلیاں معمول کے ایم آر آئی اسکینز میں دیکھی جا سکتی ہیں جو یادداشت اور ذہنی صلاحیت میں کمی کے جائزے کے لیے کیے جاتے ہیں، اس لیے ان کی شناخت الزائمر کی جلد تشخیص میں موجودہ طریقوں کے ساتھ معاون ثابت ہو سکتی ہے جو بغیر اضافی ٹیسٹ کروانے اور ان پر اخراجات کے ہوسکتے ہیں۔

تحقیق کے شریک مصنف اور ایل کے سی میڈیسن کے طالب علم جسٹن اونگ کے مطابق الزائمر کی ابتدائی تشخیص انتہائی اہم ہے کیونکہ اس سے ڈاکٹروں کو بروقت علاج کا موقع ملتا ہے، جس سے یادداشت میں کمی، سوچنے کی رفتار میں سستی اور مزاج میں تبدیلی جیسے مسائل کی رفتار کو کم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ای پی وی ایس اور الزائمر کے درمیان تعلق واضح نہیں تھا، اس لیے این ٹی یو کی ٹیم نے ای پی وی ایس کا موازنہ الزائمر کی بیماری کے دیگر تسلیم شدہ انڈیکیٹرز سے کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تحقیق ایک اہم خلا کو بھی پر کرتی ہے کیونکہ اس میں سنگاپور کے مختلف نسلی گروہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا گیا ہے، الزائمر پر کی جانے والی کئی تحقیقات مغربی آبادی پر مرکوز ہوتی ہیں، مگر ان کے نتائج ہر نسلی گروہ پر لاگو نہیں ہوتے۔

محقق پروفیسر کندیا نے بتایا کہ کاکیشین نسل کے ڈیمینشیا کے مریضوں میں ماضی کی تحقیقات کے مطابق الزائمر سے جڑے ایک بڑے رسک جین، اپولیپوپروٹین E4، کی شرح تقریباً 50 سے 60 فیصد ہے جبکہ سنگاپور کے ڈیمینشیا کے مریضوں میں یہ شرح 20 فیصد سے بھی کم ہے۔

اس تحقیق کے لیے سنگاپور کے 979 افراد کا مطالعہ کیا گیا، جس میں معمولی ذہنی کمزوری کے شکار افراد کا موازنہ ان افراد سے کیا گیا جن میں ایسی کوئی خرابی موجود نہیں تھی اور ایم آر آئی اسکینز کی بنیاد پر معلوم ہوا کہ ہلکی ذہنی کمزوری رکھنے والے افراد میں ای پی وی ایس پائے جانے کا امکان زیادہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق محققین نے الزائمر سے منسلک 7 بایومارکرز کا بھی جائزہ لیا، جن افراد میں ای پی وی ایس موجود تھے، ان میں 7 میں سے 4 بایومارکرز زیادہ پائے گئے، جن میں ایمائلائیڈ پلیکس اور ٹاؤ ٹینگلز شامل ہیں، وہ الزائمر کے زیادہ خطرے کی نشان دہی کرتے ہیں۔

ماہرین نے وائٹ میٹر کو پہنچنے والے نقصان کا بھی جائزہ لیا، جو الزائمر کا ایک عام اشارہ ہے، یہ نقصان 7 میں سے 6 بایومارکرز سے منسلک پایا گیا تاہم، معمولی ذہنی کمزوری کے شکار افراد میں الزائمر کے بایومارکرز کا تعلق وائٹ میٹر کے نقصان کے مقابلے میں ای پی وی ایس سے زیادہ مضبوط تھا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ای پی وی ایس الزائمر کی ایک ابتدائی علامت ہو سکتی ہے۔

پروفیسر کندیا کے مطابق یہ نتائج طبی لحاظ سے نہایت اہم ہیں، اگرچہ وائٹ میٹر کو پہنچنے والا نقصان ڈیمینشیا کی جانچ میں زیادہ استعمال ہوتا ہے کیونکہ اسے ایم آر آئی اسکینز میں آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے مگر ہمارے نتائج بتاتے ہیں کہ پھیلی ہوئی پیری واسکولر اسپیسز الزائمر کی ابتدائی علامات کی نشان دہی میں منفرد اہمیت رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ای پی وی ایس اور الزائمر کے درمیان یہ تعلق اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ مستقبل میں ایم آر آئی ایک قابل رسائی ذریعہ بن سکتا ہے جس کے ذریعے الزائمر کی بروقت تشخیص ممکن ہو سکے گی اور بیماری کے مزید بڑھنے سے پہلے اس کی رفتار کو کم کیا جا سکے گا۔

محققین نے بتایا کہ وہ ان افراد کی نگرانی کرتے رہیں جن کو اس مطالعے میں شامل کیا گیا تھا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ان میں سے کتنے افراد آخرکار الزائمر میں مبتلا ہوتے ہیں اور یہ مزید تصدیق کی جا سکے کہ آیا ای پی وی ایس واقعی ڈیمینشیا کے خطرے کی پیش گوئی کر سکتے ہیں یا نہیں۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول