Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایسٹ منیجمنٹ کپنیوں کو اپنے پلیٹ فارمز کے ذریعے سہل سرمایہ کاری اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت

Share It:



سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس سی سی پی) نے ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں (اے ایم سی) کو اپنے پلیٹ فارمز کے ذریعے سہل سرمایہ کاری اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی۔

ایس ای سی پی نے مالی شمولیت کے فروغ اور کاروبار میں آسانی کے لیے جاری اقدامات کے تحت ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں (اے ایم سی)کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ وہ پاکستانی رہائشی انفرادی صارفین کے لیے سہل سرمایہ کاری اکاؤنٹس براہ راست کھول سکیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ کم رسک والے اکاؤنٹس ایسٹ مینجمنٹ کمپنیاں (اے ایم سی) اپنی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز یا درخواست فارم کے ذریعے ایک سادہ جانچ پڑتال کے نظام کے تحت کھول سکیں گی۔

اس سے قبل یہ اکاؤنٹس صرف برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس، الیکٹرونک منی انسٹیٹیوٹ یا مقررہ بینکوں کے ذریعے کھولے جاتے تھے۔

مزید بتایا گیا کہ اس توسیعی سہولت کے تحت، ایسٹ مینجمنٹ کمپنیاں (اے ایم سی) صارفین سے مطلوبہ معلومات حاصل کرکے ضروری تصدیقی عمل مکمل کریں گی اور سہل سرمایہ کاری اکاؤنٹس کے لیے مقررہ سرمایہ کاری اور لین دین کی حدود پر عمل درآمد یقینی بنائیں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ اضافی معلومات اور دستاویزات کی تکمیل کے بعد سہل سرمایہ کاری اکاؤنٹ کو سہولت سرمایہ کاری اکاؤنٹ یا سرمایہ کاری اکاؤنٹ میں تبدیل کیا جا سکے گا، جس کے بعد صارفین سہل اکاؤنٹ کی مقررہ حدود سے زیادہ سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

ایس ای سی پی کے مطابق یہ اقدام ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں (اے ایم سی) کو سادہ کے وائی سی طریقہ کار کے تحت لو رسک والے صارفین کو شامل کرنے میں مدد دے گا، جس سے مائیکرو سیونگ کو فروغ ملے گا اور ملک میں مالی شمولیت میں اضافہ ہوگا۔

بتایا گیا کہ سہل سرمایہ کاری اکاؤنٹ کم آمدنی والے طبقات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جو ایک آسان اور وقت کی بچت کرنے والا آن بورڈنگ عمل فراہم کرتا ہے اور صارفین کو لورسک والی مختلف مجموعی سرمایہ کاری اسکیموں میں اپنی بچت سرمایہ کاری  کا موقع دیتا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول