Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شاہد کپور کی بیوی بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار؟

Share It:



بالی ووڈ کی نامور ڈائریکٹر وکوریوگرافر فرح خان نے اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا کپور کو فلم کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم ہیروئن بن سکتی ہو۔

بالی ووڈ کی مشہور فلمیں ’میں ہوں نا‘، ’اوم شانتی اوم‘ اور ’تیس مار خان‘ جیسی فلموں کی ہدایتکاری کرنے والی معروف کوریوگرافر فرح خان نے اپنے یوٹیوب سفر کے آغاز کے بعد شاندار مداحوں کی تعداد حاصل کر لی ہے۔

فلم ساز کے وی لاگز بہت مقبول ہورہے ہیں، ان کی حالیہ ویڈیو میں شاہد کپور کی اہلیہ میرا کپور، اور ڈیزائنر نیتو کپور کی بیٹی ردھیما کپور سہنی نے شرکت کی۔ 

اسی موقع پر فرح خان نے میرا کے سادہ مگر دلکش انداز کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک ’ہیروئن‘ بن سکتی ہیں، میری فلم میں ایک کردار کرو گی؟  

اس تعریف پر میرا کپور واضح طور پر شرما گئیں اور انہوں نے نہایت شائستگی سے اس پیشکش کو مسترد کردیا۔ 

اس دوران فرح خان نے اپنے اگلے ہدایتکاری منصوبے کے بارے میں بتایا، ان کا کہنا تھا کہ  وہ اس سال کے اختتام تک اپنی اگلی فلم کی ہدایتکاری شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچے کالج چلے جائیں تو پھر میں فلم پر کام کروں گی، سوشل میڈیا پر بھی بہت کہا جارہا ہے کہ ’فرح خان واپس آؤ‘، جب کہ مجھے بھی لگتا ہے کہ اب وقت آگیا ہے۔ 

اس دوران فرح خان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اگر میں فلم بناؤں گی تو شاہ رخ کے ساتھ ہی بناؤں گی، ورنہ میں انتظار کروں گی اور یوٹیوب ہی کرتی رہوں گی۔ 

واضح رہے کہ میرا کپور نے جولائی 2015 میں شاہد کپور سے شادی کی، ان کے دو بچے بیٹی میشا اور بیٹا زین ہیں، جب کہ میرا کپور ایک کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول