Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ماہرہ خان کی ساڑھی کیلئے بھاؤ تاؤ اور امرود مانگنے کی ویڈیو وائرل

Share It:


سینیئر اداکارہ ماہرہ خان نے ایک عام سے بازار میں ساڑھی خریدنے کے لیے بھاؤ تاؤ کیا اور ریڑھی والے مفت میں امرود مانگ کر کھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ ماہرہ خان جہاں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرچکی ہیں وہیں وہ اپنی سادگی کی وجہ سے مداحوں کو حیران کردیتی ہیں۔

جس کا ایک مظاہرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں اداکارہ کو کراچی کے مقامی بازار میں بغیر کسی پروٹوکول کے بالکل عام خواتین کی طرح خریداری کررہی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کو ویڈیو میں ساڑھی خریدتے ہوئے دکانداروں سے ایک عام خاتون کی طرح بھاؤ تاؤ کرتے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے اور اسے کسی فلم یا ڈرامے کی شوٹنگ سمجھنے لگے۔

دکاندار نے ساڑھی کی قیمت کم نہ کی تو اداکارہ ماہرہ خان بغیر خریداری کیے وہاں سے چلی جاتی ہیں اور دکاندار پیچھے سے آوازیں دیتا رہ جاتا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں جس کی آواز واضح نہیں ماہرہ خان کو ایک ریڑھی والے سے امرود مانگتے دیکھا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ریڑھی والے نے بغیر کچھ کہے اداکارہ کو امرود تھما دیا جسے وہ شکریہ کے ساتھ لے کر آگے بڑھ گئیں۔

ان دونوں ویڈیوز پر صارفین نے مزاحیہ اور محبت بھرے کمنٹس کیے کچھ نے ماہرہ کو "سادگی کی ملکہ” قرار دیا تو کچھ نے سوال کیا کہ کیا واقعی یہ ویڈیوز حقیقی ہیں؟

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول