ملیر: گڈاپ میں عثمان شاہ مزار کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 28 سالہ نجیب ولد بہاول کے نام سے ہوئی ہے۔
اطلاع ملنے پر گڈاپ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


