Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کونسا وٹامن سُپر وٹامن کہلاتا ہے؟

Share It:


سُپر وٹامن” کی اصطلاح سائنسی طور پر کوئی باضابطہ درجہ بند نہیں ہے، لیکن عام طور پر وٹامن ڈی کو یہ لقب دیا جاتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ وٹامن ڈی صرف ہڈیوں اور کیلشیم کے لیے نہیں بلکہ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

اس کے علاوہ وٹامن ڈی دل، دماغ اور پٹھوں کی صحت میں بھی کردار ادا کرتا ہے اور کئی کینسرز، ذیابیطس اور ڈپریشن کے خطرے کو کم کرنے سے بھی جوڑا جاتا ہے۔

مزید برآں سب سے خاص بات یہ کہ اس وٹامن کو ہمارا جسم خود بھی سورج کی روشنی کی مدد سے بنا سکتا ہے۔

تاہم واضح رہے کہ کچھ ماہرین وٹامن بی 12 کو بھی "سُپر وٹامن” کہتے ہیں کیونکہ یہ اعصاب، خون اور توانائی کے لیے لازمی ہے اور اس کی کمی سنگین مسائل پیدا کر سکتی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول