Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

On Dharmendra first birthday after his death Hema Malini emotional post goes viral

Share It:


بال ووڈ کے لیجنڈ ادکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد ان کی پہلی سالگرہ پر ہیما مالنی جذباتی ہوگئیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مرحوم شوہر کے ساتھ گزرے چند یادگار لمحوں کی تصاویر شیئر کیں۔ اور ساتھ ہی گہرے جذبات سے بھرپور کیپشن بھی لکھا۔

’’دھرم جی! ہیپی برتھ ڈے مائی ڈیئر ہرٹ!‘‘

ہیما مالنی نے لکھا کہ دھرمیندر کے جانے کو دو ہفتے سے زیادہ وقت گزر چکا ہے، مگر وہ اب بھی اپنے آپ کو سنبھالنے اور زندگی دوبارہ ترتیب دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دل ٹوٹنے کے باوجود وہ آہستہ آہستہ خود کو جوڑ رہی ہیں، اور یقین رکھتی ہیں کہ دھرمیندر ہمیشہ ان کی روح میں زندہ رہیں گے۔

انہوں نے اپنے مشترکہ ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کی وہ خوبصورت یادیں کبھی مٹ نہیں سکتیں۔ ان لمحات کو یاد کرنے سے انہیں سکون بھی ملتا ہے اور ایک طرح کی خوشی بھی۔ اداکارہ نے شکرگزاری کا اظہار کیا کہ خدا نے انہیں دھرمیندر کے ساتھ اتنے خوبصورت سال دیے، اور دو بیٹیاں عطا کیں جو آج بھی ان کے رشتے کی گواہی ہیں۔

پیغام کے آخر میں ہیما مالنی نے اپنے مرحوم شوہر کے لیے دعا کی کہ خدا جہاں بھی انہیں رکھے، انہیں امن اور خوشی نصیب کرے، کیونکہ وہ اپنی عاجزی، نیک دلی اور انسانیت سے محبت کے باعث اس کے حق دار ہیں۔
 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول