تازہ ترین
کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی

بھارتی اداکارہ اور امارات کے سوشل میڈیا انفلوئنسر کے درمیان بڑھتی ہوئی قربتیں

Share It:

[ad_1]

متحدہ عرب امارات کے معروف انفلوئنسر خالد العامری کی سالگرہ میں ساؤتھ انڈین اداکارہ سنینا کی موجودگی نے سب کو حیران کردیا اور سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔

یہ چہ می گوئیاں اُس وقت اپنے عروج کو پہنچیں جب عرب دنیا کے مشہور زمانہ کنٹینٹ کریئٹر خالد العامری نے اپنی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

ان تصاویر میں سے ایک نے سب کی توجہ حاصل کرلی جس میں خالد العامری ایک خاتون کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں تاہم ان کا چہرہ نظر نہیں آ رہا۔

سالگرہ کی تصاویر کے اس البم میں اگلی ہی تصویر میں خالد العامری کی سیلفی ہے جو انھوں نے بھارتی اداکارہ سنینا یلا کے ساتھ بنائی ہے۔

خالد العامری کا ان تصویر کے ساتھ لکھا گیا دلکش کیپشن بھی مداحوں کو یقین دلانے کے لیے کافی تھا کہ جوڑے کے درمیان کچھ تو چل رہا ہے۔

ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اور خالد العامری کے مداحوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر سنینا کے مداحوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے۔ وہ بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کو مبارک باد دینے میں پیچھے نہیں رہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ تقریب صرف سالگرہ نہیں بلکہ دونوں کے درمیان بڑھتی ہوئی قربتوں اور نئے رشتے کا باضابطہ اعلان بھی ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ہی خالد العامری اور ان کی اہلیہ سلمی محمد کے درمیان طلاق ہوئی ہے اور ان کی نجی زندگی موضوع بحث بھی رہی تھی۔

جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آپ نے اپنے بچوں کی ماں پر ایک اداکارہ کو ترجیح دی۔

کسی نے لکھا کہ ایسی تصاویر شیئر کرنے سے پہلے بچوں کے بارے میں بھی سوچ لینا چاہیے تھا کہ وہ یہ سب دیکھ کر کیسا محسوس کریں گے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا اچھا تو یہ وہ خوبصورت موڑ تھا جس کے لیے اپنی ہنستی بستی زندگی کو چھوڑ دیا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول