Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Virat Kohli Surrounded By Fans

Share It:


دنیائے کرکٹ کے آئکون ویرات کوہلی کی ودودرا ایئر پورٹ آمد پر مداحوں کا سمندر اُمڈ آیا۔ عظیم بلے باز نے جیسے ہی قدم باہر نکالا ٹرمنل ’کوہلی کوہلی‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

تاہم، سخت سیکیورٹی اور سیلفیز کی کوششوں کے درمیان ویرات کوہلی کا ٹیم بس تک پہنچنا مشکل ہوگیا جو بھارت میں ان کی شہرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں ویرات کوہلی نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

Fans are getting mad for just one glimpse of Virat Kohli 🤯🔥 pic.twitter.com/ynE0Bf04sl

— Virat Kohli Fan Club (@Trend_VKohli) January 7, 2026

آسٹریلیا کے خلاف آخری ایک روزہ میچ میں انہوں نے نصف سینچری اسکور کی تھی جبکہ جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز میں انہوں نے یکے بعد دیگرے دو سینچریاں اور آخری ایک روزہ میچ میں ففٹی اسکور کی تھی۔

یہی شاندار فارم لے کر وہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ وجے ہزارے ٹرافی میں بھی دہلی کے لیے نصف سینچری جڑ چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ودودرا میں 11 جنوری سے شروع ہوگی۔ ویرات کوہلی 2010 کے بعد ودودرا میں کوئی بین الاقوامی ایک روزہ میچ کھیل رہے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول