تازہ ترین
کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Share It:

[ad_1]

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ ہوا جس میں پاکستان نے سری لنکا کو با آسانی6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-1 کی برتری سے جیت لی۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلیے129 رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 ویں اوورمیں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے بعد میزبان سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا کی ٹیم آخری اوور میں 128 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اس میچ کے دوران جنتھ لیانگے 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اب پاکستانی ٹیم کی 129 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔

میچ میں پاکستان کی فائنل الیون کا بھی اعلان کردیا گیا ہے جس میں آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے جو طویل عرصے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ شاداب خان کی شمولیت سے ٹیم کے بولنگ اور بیٹنگ شعبے میں مزید توازن آنے کی امید کی جا رہی ہے۔

پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، کپتان سلمان علی آغا، فخر زمان اور عثمان خان شامل ہیں، جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز اور فہیم اشرف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ بولنگ اٹیک کی ذمہ داری محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور اسپنر ابرار احمد کو سونپی گئی ہے۔

سری لنکا کی اننگز:

پاکستان کی شاندار بولنگ کی بدولت سری لنکا کی ٹیم 19.2 اوورز میں 128 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سری لنکا کی جانب سے جنتھ لیانگے نے 40، ہسارنگا اور اسالانکا نے 18،18 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا اور ابرار احمد نے 3،3 جبکہ شاداب خان اور محمد وسیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی اننگز:

پاکستان نے سری لنکا کا 129 رنز کا ہدف با آسانی 4 وکٹوں کےنقصان پر حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 36 گیندوں پر 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ صائم ایوب 24 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

سلمان علی آغا 16 اور فخر زمان 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شاداب خان 18 اور عثمان خان 7 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول