Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بچے کو بند کار میں مرنے کیلیے چھوڑ کر بار میں مزے کرنے والی خواتین ساتھی سمیت گرفتار

Share It:


امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ایک افسوسناک واقعے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے گیارہ ماہ کے بچے کو ایک بند کار کے شیشے توڑ کر اس حالت میں نکالا کہ اس نے الٹی کی ہوئی تھی اور سیٹس کے درمیان پھنسا ہوا تھا۔ 

گیارہ ماہ کے بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

اس کار میں دو نوجوان لڑکیاں اور ان کے ساتھ ایک لڑکا بھی آیا تھا جو بچے کو بند گاڑی میں اکیلا اور خطرناک حالت میں چھوڑ کر مختلف بارز میں گھومتے رہے۔

آسٹن پولیس نے بتایا کہ گشت پر مامور اہلکاروں نے ان افراد کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  سڑک عبور کرتے دیکھا۔

پولیس نے انھیں روکنے کی کوشش کی تو تینوں بھاگ کھڑے ہوئے جنھیں تعاقب کے بعد حراست میں لے لیا لیکن گرفتاری کے وقت کسی نے بچے کے بارے میں پولیس کو اطلاع نہیں دی۔

تقریباً ایک گھنٹے بعد پولیس کو گرفتار گیبریئل الیمن کی خالہ کی جانب سے فون موصول ہوا جنھوں نے بتایا کہ ان کا بچہ گاڑی میں ہے۔

جس پر تفتیشی افسر نے گیبریئل الیمن سے بچے کے بارے میں پوچھا تو اس نے جھوٹا بیان دیا کہ بچہ میری بہن کے پاس لاک ہارٹ میں ہے۔

بعد ازاں جب جیل میں سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو تینوں ملزمان نے اعتراف کیا کہ انھوں نے بچے کو اکیلا کار میں چھوڑا تاکہ تینوں آزادی کے ساتھ انجوائے کرسکیں۔

پولیس نے 22 سالہ گیبریئل الیمن، 25 سالہ آئزایا کالوو اور 21 سالہ جیسلن تووار پر بچے کو تنہا چھوڑنے اور جان کو شدید خطرے میں ڈالنے کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول