Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بگ باس کے فاتح ایلویش یادیو کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ، اندھا دھند فائرنگ

Share It:


بھارت کے مشہور اور متنازع یوٹیوبر اور بگ باس او ٹی ٹی کے فاتح ایلویش یادیو کے رہائش گاہ پر تین موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح ساڑھے پانچ سے چھ بجے کے درمیان پیش آیا۔ حملہ آوروں نے یوٹیوبر کے مکان پر دو درجن سے زیادہ گولیاں برسائیں اور پھر موقع سے فرار ہوگئے۔ گولیوں کے نشانات مکان کی نچلی اور پہلی منزل کی دیواروں پر صاف نظر آ رہے ہیں۔

خوش قسمتی سے ایلویش یادیو حملے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔ وہ عموماً اسی عمارت کی دوسری اور تیسری منزل پر رہائش پذیر رہتے ہیں۔

واقعے کے دوران ان کا کیئر ٹیکر اور کچھ اہل خانہ گھر میں موجود تھے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، فرانزک شواہد اکٹھے کیے اور علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج قبضے میں لے لی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کی باضابطہ شکایت درج ہونے کے بعد تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ایلویش یادیو اس وقت ہریانہ سے باہر ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق اس واقعے سے قبل انہیں کسی قسم کی دھمکی موصول نہیں ہوئی تھی۔
 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول