تازہ ترین
کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی

مسٹر بیسٹ نے لائیو اسٹریم کے دوران ایک ارب چالیس کروڑ روپے عطیہ کردیئے

Share It:

[ad_1]

امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے ایک اور شاندار کارنامہ سرانجام دے کر دنیا بھر میں نئی تاریخ رقم کردی۔

انسانیت کے لیے اپنی فیاضی کے سبب مشہور جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے لائیو اسٹریم کے دوران ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم عطیہ کرکے نہ صرف لاکھوں ضرورت مندوں کی زندگیوں میں امید جگائی بلکہ ایک نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔

پاکستانی روپوں میں یہ رقم تقریباً ایک ارب چالیس کروڑ روپے بنتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 اگست کو مسٹر بیسٹ نے مشہور اسٹریمرز ایڈن روس اور xQc کے ساتھ ”کِک“ پلیٹ فارم پر پندرہ گھنٹے طویل لائیو اسٹریم کی میزبانی کی۔ اس دوران عالمی فلاحی منصوبے ٹین واٹر کےلیے بھاری رقم جمع ہوئی۔ یہ ریکارڈ اس سے پہلے 2021 میں Z Event نے قائم کیا تھا، جب انہوں نے تقریباً اتنی ہی رقم اکٹھی کی تھی۔

اس تاریخی موقع پر مسٹر بیسٹ نے کہا کہ ”اس اسٹریم کی بدولت بے شمار زندگیاں بدلنے جا رہی ہیں۔“ ان کے اس جذبے میں بڑی بڑی شخصیات بھی شریک رہیں۔ عطیات دینے والوں میں بی لوو الیکٹرولائٹ، فِن بیگز، کِک کے شریک بانی ایڈ کریون، بیجان طہرانی، انفلوئنسر صوفی رین اور اسٹریمر ٹرین ریکٹس ٹی وی شامل تھے۔ ہر ایک نے کم از کم دس لاکھ ڈالر دیے۔ علاوہ ازیں، ڈانا وائٹ، مائیکل روبن، برائن چیسکی، گیری وی اور کیسی واسر مین جیسے بڑے ناموں نے بھی فیاضی دکھائی۔

لائیو اسٹریم میں دلچسپ اور منفرد سرگرمیاں بھی شامل تھیں جنہوں نے شائقین کو لمحہ بہ لمحہ جوڑے رکھا۔ اس میں لائی ڈیٹیکٹر ٹیسٹ، خطرناک سانپوں کے ساتھ چیلنجز، بال کٹوانے کے مقابلے اور تیل میں کشتی جیسی انوکھی سرگرمیاں شامل تھیں۔ یہی دلچسپ لمحات چندہ اکٹھا کرنے کے عمل کو نئی بلندیوں تک لے گئے۔

مسٹر بیسٹ، جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے، آج دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر سمجھے جاتے ہیں۔ ان کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 422 ملین سے بڑھ چکی ہے، جبکہ ان کی ویڈیوز کروڑوں میں دیکھی جاتی ہیں، جن میں بعض پانچ سو ملین ویوز سے بھی زیادہ حاصل کر چکی ہیں۔ یوٹیوب کے علاوہ وہ اپنی فاسٹ فوڈ چین اور دیگر کاروباری منصوبوں کے ذریعے بھی اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہے ہیں۔

جون 2025 میں مسٹر بیسٹ وہ پہلے انفرادی کریئیٹر بنے جنہوں نے 400 ملین سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کیا۔ اسی سال وہ تھریڈز پلیٹ فارم پر ایک ملین فالوورز حاصل کرنے والے بھی پہلے شخص قرار پائے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول