Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دھرمیندر کے انتقال کے بعد سوتن کیساتھ تعلق کیسا ہے؟ ہیما مالنی نے خاموشی توڑ دی

Share It:



بالی ووڈ ڈریم گرل ہیما مالنی نے دھرمیندر کے انتقال کے بعد دیول خاندان میں اختلافات سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار دھرمیندر کو گزرے ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن مداح ابھی بھی ان کے جانے کا غم بھلا نہیں سکے ہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تاہم، سوشل میڈیا صارفین کی جانب لیجنڈری اداکار کے انتقال کے بعد ان کے خاندان کے درمیان اختلافات کی افواہوں پر بات کی جارہی ہے لیکن اب ہیما مالنی نے کھل کر تمام معاملات پر گفتگو کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ سنی اور بوبی دیول کے ساتھ ان کے تعلقات خوشگوار ہیں۔

24 نومبر کو لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد بعض حلقوں میں دیول خاندان کے اندر اختلافات کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں اور یہ افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب ہیما مالنی نے اسی روز اپنے گھر میں دعائیہ تقریب منعقد کی جب کہ سنی اور بوبی دیول نے اپنے والد کے لیے الگ دعائیہ تقریب منعقد کی۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

علاوہ ازین، دو ہفتے بعد دہلی میں ہیما مالنی اور ان کی بیٹیوں کی جانب سے ایک علیحدہ یادگاری تقریب بھی منعقد کی گئی۔

اب ہیما مالنی نے ان خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم لوگ کیوں سمجھتے ہیں کہ ہمارے درمیان کچھ غلط ہے، مجھے وضاحت دینے کی کیا ضرورت ہے، یہ ہماری ذاتی زندگی ہے اور ہم بالکل خوش ہیں اور ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔

ہیما مالنی نے افسوس کا اظہار کیا کہ بعض لوگ دوسروں کے غم کو بھی سنسنی خیز خبروں کے لیے استعمال کرتے ہیں، اسی لیے وہ عموماً خاموشی اختیار کرتی ہیں۔

انہوں نے دھرمیندر کی وراثت کے حوالے سے بھی بات کی اور تصدیق کی کہ سنی دیول اپنے والد کے اعزاز میں ایک میوزیم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ جو بھی کرتے ہیں، مجھے بتاتے ہیں، جس سے ان کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کا اظہار ہوتا ہے۔

دھرمیندر کی آخری فلم دیکھنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ’’میں ابھی یہ فلم نہیں دیکھ سکتی، یہ میرے لیے بہت زیادہ جذباتی ہوگا۔ شاید بعد میں دیکھوں، جب دل کے زخم کچھ بھر جائیں‘۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول