تازہ ترین
پنجاب حکومت کی گلف اسٹریم جی-500 طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کو دینے کی منظوری پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردیے پاکستان کا SCO مکالمے میں شرکت کا فیصلہ، مصدق ملک نئی دہلی جائیں گے کراچی: حسن اسکوائر سے نیپا تک یونیورسٹی روڈ بند، ٹریفک کے لیے متبادل راستے مقرر جاپان نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے 4.3 ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کر دیا ملک میں مہنگائی کی شرح 11.21 فیصد تک پہنچ گئی، ٹماٹر اور ایل پی جی مہنگی سندھ حکومت کا سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ کراچی کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ، یونیورسٹی روڈ پر پہلے مرحلے میں آپریشن ہوگا مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے گیس کی قیمت سے متعلق برُی خبر کوہاٹ پولیس کا گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن، 10 پولیس اہلکار شہید، 18 خوارج مارے گئے بیٹی نے شرمیلا ٹیگور کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی ملیر: انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل کا مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعات شامل اوباڑو: ڈی ایس پی ہاؤس کے اندر سے پولیس کانسٹیبل کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد، واقعے کی تحقیقات شروع کراچی: تین روز سے لاپتہ خاتون کی دو بچیوں سمیت لاش پانی کے مین سے برآمد کراچی: 6 سالہ بیٹے نے مالی پریشانی کے باعث باپ کے ہاتھوں قتل، پھر خودکشی کرلی کراچی: گلشن معمار میں کلینک کے اندر فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔ کراچی: حکومتی بیماریوں کے خاتمے کے پروگرام اور این جی اوز کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ 2026 میں درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم ہونے کا امکان ہے، اس سال کو دوسرا گرم ترین سال قرار دیا گیا۔ پیپفا کا 33واں سالانہ جنرل اجلاس، پیشہ ورانہ معیار اور ادارہ جاتی گورننس مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کراچی: سندھی مسلم سوسائٹی میں شہریوں سے 7 لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ کراچی: نیا ناظم آباد فلائی اوور کے قریب دو منزلہ عمارت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی گولارچی: اے سی کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق، ایک زخمی گھوٹکی: یارولڈ کے قریب پرانی دشمنی پر فائرنگ، ٹیچر سمیت 2 افراد جاں بحق دہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر جیکب آباد: گندے نالے کے پانی پر سومرا برادری کے دو گروپوں میں تصادم، 5 افراد زخمی قمبر: کتوں کے کاٹنے سے ایک ماہ میں 170 سے زائد شہریوں زخمی جامشورو: بھان سید آباد کے قریب وین الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی لاڑکانہ: جائیداد کے تنازع پر بیٹے کی مبینہ فائرنگ، ماں زخمی سہون: انڈس ہائی وے پر مسافر وین الٹ گئی، 22 سے زائد مسافر زخمی کراچی: ٹریفک حادثات میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 4 زخمی

دھرمیندر کے انتقال کے بعد سوتن کیساتھ تعلق کیسا ہے؟ ہیما مالنی نے خاموشی توڑ دی

Share It:

[ad_1]

بالی ووڈ ڈریم گرل ہیما مالنی نے دھرمیندر کے انتقال کے بعد دیول خاندان میں اختلافات سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار دھرمیندر کو گزرے ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن مداح ابھی بھی ان کے جانے کا غم بھلا نہیں سکے ہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تاہم، سوشل میڈیا صارفین کی جانب لیجنڈری اداکار کے انتقال کے بعد ان کے خاندان کے درمیان اختلافات کی افواہوں پر بات کی جارہی ہے لیکن اب ہیما مالنی نے کھل کر تمام معاملات پر گفتگو کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ سنی اور بوبی دیول کے ساتھ ان کے تعلقات خوشگوار ہیں۔

24 نومبر کو لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد بعض حلقوں میں دیول خاندان کے اندر اختلافات کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں اور یہ افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب ہیما مالنی نے اسی روز اپنے گھر میں دعائیہ تقریب منعقد کی جب کہ سنی اور بوبی دیول نے اپنے والد کے لیے الگ دعائیہ تقریب منعقد کی۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

علاوہ ازین، دو ہفتے بعد دہلی میں ہیما مالنی اور ان کی بیٹیوں کی جانب سے ایک علیحدہ یادگاری تقریب بھی منعقد کی گئی۔

اب ہیما مالنی نے ان خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم لوگ کیوں سمجھتے ہیں کہ ہمارے درمیان کچھ غلط ہے، مجھے وضاحت دینے کی کیا ضرورت ہے، یہ ہماری ذاتی زندگی ہے اور ہم بالکل خوش ہیں اور ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔

ہیما مالنی نے افسوس کا اظہار کیا کہ بعض لوگ دوسروں کے غم کو بھی سنسنی خیز خبروں کے لیے استعمال کرتے ہیں، اسی لیے وہ عموماً خاموشی اختیار کرتی ہیں۔

انہوں نے دھرمیندر کی وراثت کے حوالے سے بھی بات کی اور تصدیق کی کہ سنی دیول اپنے والد کے اعزاز میں ایک میوزیم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ جو بھی کرتے ہیں، مجھے بتاتے ہیں، جس سے ان کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کا اظہار ہوتا ہے۔

دھرمیندر کی آخری فلم دیکھنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ’’میں ابھی یہ فلم نہیں دیکھ سکتی، یہ میرے لیے بہت زیادہ جذباتی ہوگا۔ شاید بعد میں دیکھوں، جب دل کے زخم کچھ بھر جائیں‘۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول