Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رجب بٹ کے خلاف توہینِ مذہب کیس میں اہم پیشرفت

Share It:



پاکستان کے متنازع یوٹیوبر رجب بٹ کی لندن سے واپسی کے بعد مذہبی بے حرمتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

سیشن عدالت وسطی نے شعائر اسلام کی بے حرمتی کرنے کے مقدمے میں یوٹیوبر ملزم رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

کراچی سٹی کورٹ میں سیشن عدالت وسطی کے روبرو شعائر اسلام کی بے حرمتی کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزم رجب بٹ اپنے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔  رجب بٹ کی جانب سے عبوری ضمانت کےلیے درخواست دائر کی گئی۔

ملزم کے وکیل صفائی اشفاق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزم کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں۔ یہ سی آر پی سی 196 کی خلاف وزری ہے۔ صوبائی یا وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی شکایت نہیں ہوئی۔ ملزم شامل تفتیش ہوکر تعاون کرے گا۔ ملزم رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ مقدمے میں ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ رجب بٹ نے اپنے پرفیوم برانڈ کے لانچنگ کے وقت ’مذہبی جذبات کو مجروح‘ کیا اور مبینہ طور پر پاکستان کے توہین مذہب کے قانون کا مذاق اڑایا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول