تازہ ترین
مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے گیس کی قیمت سے متعلق برُی خبر کوہاٹ پولیس کا گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن، 10 پولیس اہلکار شہید، 18 خوارج مارے گئے بیٹی نے شرمیلا ٹیگور کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی ملیر: انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل کا مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعات شامل اوباڑو: ڈی ایس پی ہاؤس کے اندر سے پولیس کانسٹیبل کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد، واقعے کی تحقیقات شروع کراچی: تین روز سے لاپتہ خاتون کی دو بچیوں سمیت لاش پانی کے مین سے برآمد کراچی: 6 سالہ بیٹے نے مالی پریشانی کے باعث باپ کے ہاتھوں قتل، پھر خودکشی کرلی کراچی: گلشن معمار میں کلینک کے اندر فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔ کراچی: حکومتی بیماریوں کے خاتمے کے پروگرام اور این جی اوز کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ 2026 میں درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم ہونے کا امکان ہے، اس سال کو دوسرا گرم ترین سال قرار دیا گیا۔ پیپفا کا 33واں سالانہ جنرل اجلاس، پیشہ ورانہ معیار اور ادارہ جاتی گورننس مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کراچی: سندھی مسلم سوسائٹی میں شہریوں سے 7 لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ کراچی: نیا ناظم آباد فلائی اوور کے قریب دو منزلہ عمارت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی گولارچی: اے سی کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق، ایک زخمی گھوٹکی: یارولڈ کے قریب پرانی دشمنی پر فائرنگ، ٹیچر سمیت 2 افراد جاں بحق دہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر جیکب آباد: گندے نالے کے پانی پر سومرا برادری کے دو گروپوں میں تصادم، 5 افراد زخمی قمبر: کتوں کے کاٹنے سے ایک ماہ میں 170 سے زائد شہریوں زخمی جامشورو: بھان سید آباد کے قریب وین الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی لاڑکانہ: جائیداد کے تنازع پر بیٹے کی مبینہ فائرنگ، ماں زخمی سہون: انڈس ہائی وے پر مسافر وین الٹ گئی، 22 سے زائد مسافر زخمی کراچی: ٹریفک حادثات میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 4 زخمی ٹنڈوآدم: کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی سندھ کے چار اضلاع میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد قتل میر رضا قتل: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار

قاسم اور سلیمان خان کا سیاست میں شمولیت کا اعلان؟ حقیقت جانیے

Share It:

[ad_1]

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے صاحبزادوں قاسم خان اور سلیمان خان سے منسوب ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہا ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ قاسم خان نے پاکستان میں عملی سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب Sky News پر نشر ہونے والے قاسم اور سلیمان خان کے ایک انٹرویو کے بعد 23 سیکنڈ سے زائد دورانیے کی ایک مختصر ویڈیو مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی جانے لگی۔ اس ویڈیو میں قاسم خان کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا کہ اگر ان کے والد کو نقصان پہنچایا گیا تو وہ پاکستان واپس آکر سیاست میں حصہ لیں گے۔ یہ بیان سوشل میڈیا پر غلط فہمی اور قیاس آرائیوں کا باعث بنا ہے۔

سب سے بڑا دھماکہ 🚨🚨: قاسم اور سلیمان نے سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا – رو جرنیلا رو pic.twitter.com/zDjosfZRWy
— Refutationist (@EnkiduBornAgain) December 16, 2025

تاہم تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ یہ دعویٰ حقائق کے برعکس ہے اور وائرل ہونے والا کلپ مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

فیکٹ چیک کے عمل میں Sky News پر 16 دسمبر کو نشر ہونے والے مکمل 15 منٹ کے انٹرویو کا جائزہ لیا گیا، جس میں ایسی کسی بات کا ذکر موجود نہیں۔ اصل انٹرویو میں صحافی یلدا حکیم نے دونوں بھائیوں سے یہ سوال کیا تھا کہ اگر وہ جنوری میں پاکستان جا کر اپنے والد سے ملاقات کریں تو وہ انہیں کیا کہیں گے، اور کیا وہ رہائی کے لیے کسی سمجھوتے کا مشورہ دیں گے۔

اس سوال کے جواب میں قاسم خان نے دراصل اپنے والد کے نظریے اور مقصد پر بات کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کی زندگی کا مقصد پاکستان کی بہتری اور کرپشن کے خلاف جدوجہد ہے، اور اگر وہ کسی ڈیل کے تحت بیرون ملک چلے جائیں تو یہ ان کے لیے شدید ذہنی اذیت کا باعث ہوگا۔ قاسم خان کے بیان میں سیاست میں شمولیت یا بدلہ لینے سے متعلق کوئی بات شامل نہیں تھی۔

مزید تحقیق کے دوران وائرل ویڈیو کو متعدد اے آئی ڈیٹیکشن ٹولز سے گزارا گیا۔ اے آئی مواد کی شناخت کرنے والے پلیٹ فارم Hive Moderation نے ویڈیو کو 99 فیصد امکان کے ساتھ AI جنریٹڈ قرار دیا۔ 

تجزیے سے یہ بھی سامنے آیا کہ وائرل کلپ میں قاسم خان کی آواز کو جان بوجھ کر سست کیا گیا ہے، جس کے باعث اس میں غیر فطری اور روبوٹ جیسی کیفیت محسوس ہوتی ہے، جو عام طور پر ڈیپ فیک ویڈیوز کی ایک نمایاں علامت سمجھی جاتی ہے۔

حتمی طور پر فیکٹ چیک کا نتیجہ یہ ہے کہ قاسم خان اور سلیمان خان نے Sky News کے انٹرویو میں پاکستان کی سیاست میں شمولیت سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو نہ صرف گمراہ کن ہے بلکہ جدید AI ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار یا تبدیل کی گئی ہے، جس کا مقصد عوام میں غلط تاثر پیدا کرنا تھا۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول