Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شلپا شیٹی کے شوہر نے 72 ملین ڈالر کے فراڈ کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

Share It:


شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے 72 ملین ڈالر کے فراڈ کے الزامات پر ردِ عمل دے دیا۔

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بھارتی بزنس مین راج کندرا نے اپنے خلاف دائر 6.04 ارب روپے (تقریباً 72 ملین ڈالر) کے مبینہ فراڈ کے الزامات کی تردید کردی ہے۔

نئی دہلی میں اپنی پنجابی فلم ’مہر‘ کے پروموشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راج کندرا نے کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور سچ جلد سامنے آ جائے گا۔ کندرا کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اب تک کچھ نہیں کہا کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ ہم بے قصور ہیں، جلد سچ سامنے آ جائے گا۔‘

یاد رہے کہ شلپا شیٹی اور راج کندرا پر یہ الزامات 60 سالہ بزنس مین دیپک کوٹھاری کی جانب سے لگائے گئے ہیں، دیپک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایک سرمایہ کاری کے معاہدے میں جوکہ 2015 سے 2023 کے دوران کیا گیا تھا راج کندرا اور شلپا شیٹی نے دھوکہ دیا۔

دیپک کے مطابق انہیں 2015 میں بیسٹ ڈیل ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ، جس کے شریک مالکان کندرا اور شیٹی تھے، کو 12 فیصد سالانہ منافع پر 7.5 ارب بھارتی روپے قرض دینے کے لیے راضی کیا گیا تھا۔ 

اس دوران انہوں نے مجموعی طور پر 6.04 ارب بھارتی روپے راج کندرا کو منتقل کیے لیکن بعد میں یہ معاہدہ ایک سرمایہ کاری میں تبدیل کردیا گیا۔

دیپک کا کہنا ہے کہ شلپا شیٹی نے اپریل 2016 میں اس معاہدے کیلئے ذاتی ضمانت دی تھی لیکن ستمبر 2016 میں اداکارہ نے کمپنی ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ دیپک نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اُس وقت کمپنی پر دیوالیہ ہونے کے مقدمات بھی چل رہے تھے، جو مبینہ طور پر ان سے چھپائے گئے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول