Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عالمی مالیاتی منظرنامے میں نئی تاریخ رقم، پاکستان دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قرار

Share It:



عالمی مالیاتی منظرنامے میں پاکستان کو دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا گیا، بلومبرگ کے نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کر دی ہے۔

بلومبرگ کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق ’’پاکستان ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔‘‘

جون 2024 سے ستمبر 2025 تک پاکستان نے وہ معاشی کارکردگی دکھائی جو دنیا کی بڑی ابھرتی معیشتیں حاصل نہ کر سکیں۔

کریڈٹ ڈیبٹ سویپ (سی ڈی ایس) کے مطابق دیوالیہ ہونے کے خطرات میں 2200 بیسس پوائنٹس کی غیر معمولی کمی واقع ہوئی۔

بلومبرگ نے پاکستان کو واحد ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا جس نے چار سہ ماہیوں میں اپنی مالی ساکھ میں بہتری دکھائی۔

عالمی درجہ بندی میں پاکستان ترکی کے بعد دوسرا سب سے بہتر ہونے والا ملک بن گیا ہے، یہ پیش رفت عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے۔

بلومبرگ کے مطابق مالیاتی نظم و ضبط، اسٹرکچرل ریفارمز، قرضوں کی بروقت ادائیگی، اور آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عمل درآمد نے پاکستانی معیشت کو استحکام دیا ہے۔

حکومت کی موثر پالیسیوں نے نہ صرف مہنگائی پر قابو پایا بلکہ روپے کو مستحکم کرتے ہوئے بیرونی خسارے کو بھی محدود کیا۔ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں فچ، ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کے حوالے سے مثبت آؤٹ لک کو برقرار رکھا ہے۔

عالمی سطح پر یہ تاثر مزید مضبوط ہوا ہے کہ پاکستان پالیسی کے تسلسل اور مالی شفافیت کے ذریعے اپنے اقتصادی اہداف کی جانب گامزن ہے۔

پاکستان کی معیشت کی یہ غیر معمولی بہتری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ملک اب عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک محفوظ، پُرکشش اور منافع بخش منزل بن چکا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول