Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عرصہ دراز سے ٹیکس نہ دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

Share It:


عرصہ دراز سے پنجاب میں ٹیکس نہ دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں سروسز فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو پی آر اے سے لازم رجسٹریشن کروانا ہوگی، ای آئی ایم ایس اور ٹیکس ادائیگی بھی یقینی بنانا ہوگی۔

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت فیلڈ آپریشن کی کارکردگی کے بارے  میں اجلاس ہوا، محصولات کے اہداف اور ای آئی ایم ایس رجسٹریشن بارے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

مقررہ اہداف مکمل نہ کرنے پر سرگودھا اور بہاولپور ڈویژن کی کارکردگی کے بارے میں اظہار ناراضی  کیا گیا، چیئرمین پی آر اے  نے کہا کہ تمام فیلڈ ٹیموں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے رواں ماہ ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔

معظم اقبال سپرا  نے کہا کہ افسران فیلڈ آپریشنز میں اضافہ اور ٹیکس پیئرز کی آسانی کیلئے اقدامات یقینی بنائیں، تمام اضلاع کے کمشنرز اور انفورسمنٹ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول