Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

غزہ میں ایک اور صلاح الدین ایوبی؛ پاکستان کی پہلی اے آئی سے بنی فلم کی نمائش

Share It:


گزشتہ ہفتے شاندار اور ہاؤس فل پریمیئر کے بعد پاکستان کی پہلی مکمل طور پر مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی فیچر فلم ’’دی نیکسٹ صلاح الدین‘‘ جمعے کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔

یہ فلم استاد عاصم اسماعیل کے تصور پر مبنی ہے جب کہ اس کے تخلیق کار اور مصنف فرحان صدیقی ہیں۔

فلم اندسٹری میں انقلاب برپا کردینے والی جدید اے آئی فلم سازی سے ایک مؤثر، فکر انگیز اور مداحوں کو سحر میں مبتلا کردینے والے اسلام کی ایک نامور جری اور بہادر شخص کو پیش کیا گیا ہے۔

یہ مسلمانوں کی دلیرانہ تاریخ اور غزہ کے پائیدار اور لازوال جذبۂ مزاحمت سے متاثر ہو کر تیار کی گئی یہ کہانی ایک جرات مندانہ سوال اٹھاتی ہے کہ جب ناانصافی مسلسل قائم رہے، تو کیا تاریخ ایک اور صلاح الدین کو جنم دے سکتی ہے؟

فلم ایک ایسے معاشرے کی عکاسی کرتی ہے جو جبر کے خلاف کھڑا ہوتا ہے اور بہادری، اتحاد اور اصولی قیادت کے ساتھ فتح حاصل کرتا ہے۔

یہ فلم کسی بھی قسم کے تصادم کو ہوا دیے بغیر امید، انصاف اور ایمان کا مضبوط اور مثبت پیغام پیش کرتی ہے۔

فلم کی نمایاں خصوصیات میں اس کی اے آئی سے تیاری، شاندار بصری مناظر، دل کو چھو لینے والی کہانی اور گہری جذباتی تاثیر شامل ہیں۔

پریمیئر کے بعد عوام کی جانب سے ملنے والی زبردست پذیرائی کے باعث ’’دی نیکسٹ صلاح الدین‘‘ پاکستان بھر کے ناظرین کے لیے ایک انقلابی سینما تجربہ ثابت ہونے جا رہی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول