تازہ ترین
کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی

افغان پھلوں کی ایران کے راستے درآمد کرنے کی کوشش ناکام

Share It:

[ad_1]


اسلام آباد:

حکومت پاکستان نے افغان نژاد تازہ پھلوں کی ایران کے راستے درآمد کی ایک کوشش ناکام بنا دی جس کا مقصد دوطرفہ تجارت کی معطلی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کرنا تھا، اس وقت 5,500 سے زائد افغان ٹرانزٹ کنٹینرز بین الاقوامی سرحدوں کی بندش کے باعث پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔

افغانستان کے لیے سامان کی بڑھتی ہوئی رکاوٹوں کے باوجود یہ صورتحال کابل کی پاکستان پر انحصار کو ظاہر کرتی ہے، اگرچہ وہ متبادل تجارتی راستے تلاش کرنے کی کوششوں میں ہے۔

اسی دوران وسط ایشیائی ریاستوں کو بین الاقوامی تجارت کی معطلی کے اثرات سے بچانے کے لیے پاکستان نے ازبکستان کو 5 کارگو فضائی راستے سے لے جانے اور 29 کنٹینرز کو چین کے راستے منتقل کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اقدام اس بین الاقوامی کنونشن کے تحت کیا جا رہا ہے جس پر تمام علاقائی ممالک نے دستخط کر رکھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ازبکستان فوری ضرورت کے سامان کو فضائی راستے سے لے جائے گا جبکہ باقی کارگو چین کے ذریعے منتقل ہوگا۔

افغانستان اپنی برآمدات کے لیے ہمسایہ ممالک پر سمندری بندرگاہوں تک رسائی کے لیے انحصار کرتا ہے، سرحدوں کی بندش نے افغان برآمدکنندگان خصوصاً کسانوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں  جو اپنی آمدنی کے لیے پھل اور سبزیاں پاکستان اور دیگر علاقائی منڈیوں میں فروخت کرتے ہیں۔

افغانستان کی خراب ہونے والی برآمدات جیسے تازہ پھل، سبزیاں اور خشک میوہ جات قریبی اور کم لاگت والے راستوں پر انحصار کرتی ہیں۔

طویل راستوں سے نقل و حمل کے اخراجات بڑھ جاتے ہیں اور سامان کے خراب ہونے کا خطرہ بھی زیادہ ہو جاتا ہے۔ کسٹمز حکام کے مطابق، افغان نژاد سامان ایران کے راستے درآمد کرنے کی کوشش ارلی ہارویسٹ پروگرام کے غلط استعمال کے ذریعے کی گئی۔

8 نومبر کو ایک درآمدکنندہ نے تقریباً 23 ملین ٹن وزنی تازہ پھلوں کی کھیپ ایران کے راستے درآمد کرنے کی کوشش کی۔ درآمدکنندہ کے کلیئرنگ ایجنٹ نے تافتان کسٹمز پر ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت رعایت حاصل کرنے کی درخواست دی۔

اس نے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کا درآمدی پرمٹ پیش کیا اور افغان انوائس، بل آف لیڈنگ، برآمدی دستاویزات اور فائیٹو سینیٹری سرٹیفیکیٹ دکھائے۔

ذرائع کے مطابق، کسٹمز حکام نے یہ موقف اپنایا کہ ارلی ہارویسٹ پروگرام دونوں ممالک کے کسانوں کو باہمی فائدہ پہنچانے کے لیے تھا تاہم اس وقت پاکستان اور افغانستان کے درمیان کوئی دوطرفہ تجارت نہیں ہو رہی۔

اسی بنیاد پر کھیپ کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کے لیے جانے والے 5,500 سے زائد کنٹینرز یا تو سڑکوں پر یا کراچی کی بندرگاہ پر پھنسے ہوئے ہیں۔

تقریباً  4,650 کنٹینرز سمندری اور زمینی بندرگاہوں پر موجود ہیں جن کی کلیئرنس سرحدی بندش کے باعث روک دی گئی۔

پاکستان نے اگرچہ افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ معطل نہیں کیا تاہم کسٹمز حکام نے سرحدی رش سے بچنے کے لیے کلیئرنس روک دی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق  ایران یا وسط ایشیائی ممالک کے راستے تجارت فی الحال افغانستان کے لیے معاشی طور پر فائدہ مند نہیں۔

ایران کے راستے سفر کا فاصلہ زیادہ اور لاگت بھی کہیں زیادہ ہے۔ اگر افغانستان ایران کی چابہار بندرگاہ یا ازبکستان و ترکمانستان کے راستے تجارت کرے تو یہ مختصر اور درمیانی مدت میں مالی طور پر غیر مؤثر ثابت ہوگی۔

متبادل راستے ٹرانسپورٹ اخراجات میں 30 سے 50 فیصد اضافہ کر سکتے ہیں۔افغان درآمدات کی بندش کا ملکی افراطِ زر پر محدود اثر پڑا ہے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق 6 نومبر تک ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.6 فیصد کم ہوئی جبکہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 38 فیصد، پیاز میں 5 فیصد اور لہسن میں 3.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول