Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

Share It:



لاہور:

غیرت کے نام پر اپنی بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مجاہد اسکواڈ ناکا شیرا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 6 دسمبر 2024ء کو نوبیاہتا جوڑے کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم  ساتھیوں سمیت کوٹ لکھپت پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم اندوہناک واردات کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا جب کہ ملزم کا تعلق چلاس ویلی دیامیر سے ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ پولیس کے آنے تک ملزم کاشف تھانہ شیرا کوٹ کی تحویل میں رہے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول