مودی سرکار کا کارنامہ؛ برازیل کی معروف ماڈل 22 مختلف ناموں کیساتھ ووٹر لسٹ میں شامل

[ad_1]

خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلوائے جانے والے بھارت کی قلعی کھل گئی۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے انکشاف کیا ہے کہ ہریانہ انتخابات میں ووٹر لسٹ میں برازیل کی ماڈل کی تصویر والے مختلف ناموں سے 22 ووٹرز لسٹ میں موجود ہیں۔

راہول گاندھی نے بتایا کہ یہ سب ایک منظم منصوبے کے تحت کیا گیا تاکہ کانگریس کی یقینی جیت کو شکست میں بدلا جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہریانہ میں تقریباً 25 لاکھ جعلی ووٹ ڈالے گئے جن میں ہزاروں ووٹ ماڈل اور اداکاروں کی تصویروں کے ساتھ رجسٹر تھے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایک بی جے پی رہنما کے گھر پر 500 ووٹر درج ہیں جب کہ کچھ کے پتے ہاؤس نمبر زیرو نکلے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب سیاسی بیان بازی ہے اور اب تک کوئی باضابطہ شکایت بھی موصول نہیں ہوئی۔

 

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Proudly powered by WordPress | Theme : News Elementor by BlazeThemes