Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کی گئی ہے

Share It:

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کی گئی ہے، ٹیم مکمل طور پر تیار اور پُرجوش ہے اور آئندہ بھی ایک یونٹ کی طرح پرفارم کرے گی۔ ایشیا کپ کے پری ایونٹ میڈیا ٹاک میں ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں کافی کرکٹ کھیل چکے ہیں، اگرچہ زیادہ میچ کھیلنے کا کوئی خاص ایڈوانٹیج نہیں مگر کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں ہوتی، صرف ایک یا دو اوورز میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔ سہ ملکی سیریز نے ٹیم کو خاصا فائدہ دیا اور گزشتہ پانچ ماہ سے ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول