Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پیٹ کمنز کو نامناسب اشارہ کرنے پر ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر کو جرمانہ

Share It:

[ad_1]

بارباڈوس: ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیدن سیلز کو آسٹریلیا کے خلاف بارباڈوس ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر مناسب جشن منانے پر 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

پیٹ کمنز 28 رنز بنا کر 18 گیندوں پر 55ویں اوور میں مڈ آف پر کیچ ہوئے جس کے بعد جیدن سیلز نے ان کی طرف دیکھتے ہوئے ڈریسنگ روم کی سمت اشارہ کیا جسے امپائرز نے نازیبا تصور کیا۔

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.5 کے مطابق کھلاڑی کسی بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد ایسے الفاظ، حرکات یا اشارے نہیں کر سکتا جو توہین آمیز ہوں یا جارحانہ ردِعمل کو ابھارنے کا سبب بنیں۔

یہ جیدن سیلز کی دو سالہ مدت میں دوسری خلاف ورزی ہے اور اب ان کے کھاتے میں دو ڈی میرٹ پوائنٹس ہو چکے ہیں۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سیلز نے کہا کہ اُن کے اس عمل کا کوئی خاص مطلب نہیں تھا، پیٹ کمنز نے انہیں کچھ اچھے شاٹس مارے تھے تو وہ صرف اُسے ڈریسنگ روم دکھا رہے تھے لیکن اس میں کچھ خاص بات نہیں تھی۔

جیدن سیلز نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 60 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کو 180 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پہلے دن کا اختتام 57 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔ دوسرے دن ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 190 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

یہ میچ کینسنگٹن اوول میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں ٹی وی امپائر ایڈریان ہولڈ اسٹاک کے کئی فیصلے ویسٹ انڈیز کے خلاف گئے جس پر میزبان ٹیم نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول