Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کنگ خان ہوگئے بلینیئر خان! شاہ رخ دنیا کے امیر ترین انٹرٹینر بن گئے؟

Share It:


بھارت کے امیر ترین افراد کی تازہ فہرست میں ایک بار پھر مکیش امبانی 105 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ سب سے آگے نکل گئے لیکن سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ بالی وڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان بھی ارب پتی کلب میں شامل ہو گئے۔

ایم تھری ایم ہورن انڈیا رچ لسٹ 2025 میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کنگ خان کی دولت کا تخمینہ 1.4 بلین ڈالر (تقریباً 12,490 کروڑ روپے) لگایا گیا جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر دنیا کے امیر ترین انٹرٹینر بن گئے ہیں۔ 

یہ اعزاز انھیں بین الاقوامی ستاروں جیسے ٹیلر سوئفٹ (1.3 بلین ڈالر)، آرنلڈ شوارزنیگر (1.2 بلین ڈالر)، جیری سائن فیلڈ (1.2 بلین ڈالر) اور سلینا گومز (720 ملین ڈالر) پر سبقت دلاتا ہے۔

شاہ رخ خان کی اس دولت کی وجہ ان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ ہے جس نے چنئی ایکسپریس، رئیس اور پٹھان جیسی ہٹ فلمیں دیں۔

علاوہ ازیں کنگ خان کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سربراہ بھی ہیں جو آئی پی ایل کی سب سے منافع بخش ٹیموں میں سے ایک ہے۔

شاہ رخ خان کے ممبئی کے پُرتعیش گھر منت کے علاوہ لندن، دبئی، بیورلی ہلز اور علی باغ میں بھی جائیدادیں ہیں۔

ان کے علاوہ اداکار کے پاس مہنگی اور قیمتی گاڑیوں کا قافلہ بھی ہے اور وہ  عالمی معیار کا VFX اسٹوڈیو بھی رکھتے ہیں۔

صرف شاہ رخ ہی نہیں بلکہ دیگر بالی ووڈ کے دیگر ستارے بھی اس فہرست لسٹ میں شامل ہیں جن میں ٹاپ پر شاہ رخ کے بعد جوہی چاولہ اور ریتک روشن ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ کی اس خبر پر تاحال شاہ رخ کا کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی مستند مالیاتی ادارے نے تصدیق کی ہے۔

قبل ازیں The Indian Express کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا وہ دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں اور تب شاہ رخ خان کی مجموعی دولت تقریباً $876.5 ملین بتائی گئی تھی۔

The Indian Express Outlook Business کی ایک رپورٹ میں بھی یہی دعویٰ کیا گیا تھا جب کہ ٹائمز انڈیا کا کہنا تھا کہ شاہ رخ نے برانڈز جیسے براد پٹ، جارج کلونی وغیرہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول