Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رانی مکھرجی نے اپنی شادی کی تصاویر مداحوں کیلئے جاری کیوں نہیں کیں؟ وجہ خود بتادی

Share It:

[ad_1]


MUMBAI:

بالی وڈ کی 90 کی دہائی کی مقبول اداکاراؤں میں سے ایک رانی مکھر جی نے اپریل 2024 میں فلم ساز ادیتیا چوپڑا سے شادی کی لیکن ان کی شادی کی ایک تصویر بھی آج تک دنیا نے نہیں دیکھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو میں اپنی شادی کی تصاویر جاری نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

رانی مکھر جی نے بتایا کہ میرے میاں کا مزاج انتہائی نجی طرز کا ہے اور وہ چاہتے تھے کہ شادی بہت پرائیویٹ ہو، اس لیے میرا نہیں خیال کہ ہو کبھی چاہیں گے کہ شادی تصاویر باہر آجائیں تاہم ایک سوال پر کہ مداحوں کو تصاویر دیکھنے کے لیے سلور جوبلی کا انتظار کرنا پڑے گا تو انہوں نے معمولی اشارہ دیتے ہوئے کہا ہوسکتا ہے اور یہ ایک اچھی تجویز ہے۔

انہوں نے اپنی نجی زندگی اور پروفیشنل زندگی کو کامیابی سے الگ رکھا ہوا ہے، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے میں ہمیشہ پرائیویٹ رہتی ہوں کیونکہ میرا کام اور میری ذاتی زندگی مختلف ہیں اور کئی برسوں سے میں صرف وہاں جاتی ہوں جہاں کوئی وجہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ چند مخصوص باتیں ہیں جس سے آپ کو اپنی حد تک رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ آپ کو اپنے ماحول کو تحفظ دینے کی ضرورت ہوتی ہے، تمام چیزیں سب کو دیکھانے کی نہیں ہوتیں کیونکہ ہم پہلے ہی دنیا کے سامنے ہیں تو یہی تشہیر کافی ہے۔

رانی مکھرجی نے کہا کہ خاص طور پر جب آپ کہیں جارہے ہیں، کچھ کر رہے ہیں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ کچھ کر رہے ہیں تو اس کو اپنے تک محدود رکھنے کی ضرورت ہے اور میرے خیال میں ان معمولی باتوں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

رانی مکھرجی اور ان کے شوہر ادیتیا نے یہ طریقہ اپنی بیٹی کے لیے بھی رکھا جو 9 دسمبر 2015 کو پیدا ہوئی ہیں اور دونوں میاں بیوی نے اپنی بیٹی کو کیمروں اور عوام کی نظروں سے اوجھل رکھا ہوا ہے اور چاہتے ہیں کہ ان کی پرورش فلمی دنیا کی چکا چوند سے دور رکھ کر کی جائے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول