Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان کا آندرے رسل کو جذباتی خراج تحسین

Share It:


کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے آندرے رسل کی آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ پر جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں ٹیم کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش حصہ قرار دے دیا۔

 آندرے رسل جو 12 سیزنز تک آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی دکھاتے رہے، اب لیگ کرکٹ کو خیرباد کہہ کر 2026 سے کے کے آر کے ’پاور کوچ‘ کی حیثیت سے نئی ذمہ داری نبھائیں گے، جبکہ دیگر عالمی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ان کا کریئر جاری رہے گا۔

آندرے رسل کے اعلان کے بعد شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رسل صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ ’’نائٹ اِن شائننگ آرمر‘‘ ہیں جنہوں نے برسوں تک ٹیم کے لیے بے مثال خدمات انجام دیں۔

 شاہ رخ نے لکھا کہ رسل کو کبھی بھی پرپل اینڈ گولڈ کے علاوہ کسی اور جرسی میں سوچنا بھی عجیب لگتا ہے کیونکہ ان کی شناخت اب مکمل طور پر کے کے آر سے جڑ چکی ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں یہ بھی واضح کیا کہ رسل کا نیا سفر صرف کردار کی تبدیلی ہے، رشتہ وہی رہے گا۔ انہوں نے محبت بھرے انداز میں انہیں ’’مسّل رسل فار لائف‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری کے کے آر فیملی اُن کے ساتھ کھڑی ہے اور آئندہ بھی ان کے تجربے سے فائدہ اٹھاتی رہے گی۔

آندرے رسل نے آئی پی ایل کے 140 میچز میں 2,651 رنز، 174 کے تباہ کن اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ  بنائے جبکہ 123 وکٹوں نے انہیں لیگ کے خطرناک ترین میچ ونرز میں شامل کیا۔ 

وہ کے کے آر کے ساتھ دو بار چیمپئن بھی بنے (2014، 2024) اور دو مرتبہ ایم وی پی ایوارڈ (2015، 2019) جیت کر فرنچائز لیجنڈ کا درجہ حاصل کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول