Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آندرے رسل نے آئی پی ایل کو خیر باد کہہ دیا، اب کیا کریں گے؟

Share It:

[ad_1]

ویسٹ انڈیز کے معروف آل راؤنڈر آندرے رسل نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 37 سالہ رسل جنہیں کچھ روز قبل کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے ریلیز کیا تھا، اب کسی اور فرنچائز سے معاہدہ نہیں کریں گے بلکہ آئندہ سیزن میں کے کے آر کے معاون اسٹاف میں بطور ’پاور کوچ‘ شامل ہوں گے جبکہ دیگر عالمی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ان کا کریئر جاری رہے گا۔

انسٹاگرام پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں ان کا سفر یادگار رہا۔ چھکے، فتوحات اور ایم وی پی ایوارڈز سب ان کے لیے ناقابلِ فراموش لمحات ہیں۔

رسل کا کہنا تھا کہ وہ ایسے وقت ریٹائر ہونا چاہتے ہیں جب لوگ کہیں کہ ان میں اب بھی کرکٹ باقی ہے نہ کہ یہ سوال کریں کہ وہ پہلے ریٹائر کیوں نہیں ہوئے۔

آندرے رسل نے آئی پی ایل میں 140 میچز میں 2651 رنز اسکور کیے اور 174 کا شاندار اسٹرائیک ریٹ برقرار رکھا جس نے انہیں لیگ کے خطرناک ترین پاور ہٹرز میں شامل کیا۔

باؤلنگ میں بھی 123 وکٹوں کے ساتھ ان کی کارکردگی بہترین رہی جبکہ 5/15 ان کے کیریئر کی بہترین باولنگ تھی۔

رسل نے 2012 میں دہلی ڈیئر ڈیولز سے ڈیبیو کیا جبکہ 2014 سے 2025 تک وہ کے کے آر کے ساتھ وابستہ رہے۔ اس دوران انہوں نے 133 میچز کھیلے، دو ٹائٹلز (2014 اور 2024) جیتے اور دو بار ایم وی پی (2015، 2019) کا اعزاز حاصل کیا۔ 223 چھکوں کے ساتھ وہ لیگ کے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں میں ساتویں پوزیشن پر رہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول