Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

العلاء کانفرنس 2026 میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی اور عالمی بینک حکام سے اہم ملاقاتیں

Share It:


العلاء کانفرنس 2026 میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی اور عالمی بینک حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔

 مشیر وزیرِخزانہ  خرم شہزاد کے مطابق العلاء کانفرنس 2026 میں ابھرتی معیشتوں کے عالمی مکالمے میں پاکستان نے بھرپور شرکت کی۔ ابھرتی معیشتوں کے مستقبل اور پالیسی تعاون پر وزرائے خزانہ و عالمی اقتصادی رہنما ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے، کانفرنس میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سمیت قطر، سعودی عرب، چین، ترکیہ اور آئی ایم ایف کی اعلیٰ قیادت شریک ہوئی۔

مشیرِ وزیرِخزانہ کے مطابق وزیرِ خزانہ اور سعودی وزیرِ معیشت کے درمیان سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر اہم ملاقات ہوئی جس میں سعودی وزیر نے پاکستان کے اے آئی اور ٹیکنالوجی ٹیلنٹ کے اعلیٰ معیار کو سراہا

سعودی وزیر نے کہا کہ پاکستان دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں اعلیٰ معیار کا ٹیک ٹیلنٹ تیار ہو رہا ہے۔ فیصل بن فاضل الابراہیم نے کہا کہ سعودی عرب اپنی تکنیکی ترقی کے عمل میں پاکستانی ٹیک ماہرین سے بھرپور استفادہ کا خواہاں ہے۔

العلاء کانفرنس میں اعلیٰ سطحی روابط اور سرمایہ کاری مکالمہ عالمی مالیاتی قیادت کے ساتھ پاکستان کے مضبوط روابط کا مظہر ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول