Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ ردوبدل؛ مارکیٹ کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ

Share It:

[ad_1]


اسلام آباد:

حکومت نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی صورتحال مستحکم قرار دیتے ہوئے پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ ردوبدل کے بعد مارکیٹ کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں حالیہ قیمتوں میں ردوبدل کے بعد مارکیٹ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ملک میں پٹرولیم ذخائر کی ترسیل کے بارے میں بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈیزل کے ذخائر تقریباً 25 دن جبکہ کروڈ آئل کے ذخائر 12 دن کے لیے کافی قرار دیئے گئے۔

کمیٹی نے بریفنگ دی کہ پٹرول کی دستیابی موجودہ طلب پوری کرنے کے لیے کافی ہے سپلائی چین میں ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت روکنے کے لیے سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ اوگرا کا ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پٹرولیم اسٹاک اور سپلائی مانیٹر کرے گا، 12 ہزار سے زائد پٹرول پمپس سے ڈیٹا رپورٹنگ توقعات سے کم ہے۔ کمیٹی نے پٹرول پمپس سے بروقت ڈیٹا فراہمی یقینی بنانے کی اوگرا کو ہدایت کی۔

شرکا کو بتایا گیا کہ پی ایس او اپنے ریٹیل نیٹ ورک میں ڈیٹا رپورٹنگ مزید بہتر بنائے گا۔ اجلاس میں پٹرول پمپس پر ڈیٹا انٹری اور اسٹاک شفافیت کے لیے مشترکہ ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا، گیس کی دستیابی اور گھریلو و پاور سیکٹر میں تقسیم کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایل پی جی پر بڑھتے انحصار کے پیش نظر گیس مینجمنٹ پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مارکیٹ استحکام، شفافیت اور صارفین کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول