Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارت معروف اداکار اہلیہ سمیت خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے؛ اسپتال منتقل

Share It:

[ad_1]

معروف بالی ووڈ اداکار شیش ودیارتی اور ان کی اہلیہ روپالی بروآہ کو ٹریفک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب وہ سڑک عبور کر رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں رات گئے دی گوہاٹی ایڈریس ہوٹل کے سامنے پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ اداکار اشیش اور ان کی اہلیہ ہوٹل سے عشایئے کے بعد باہر نکل رہے تھے اور سڑک عبور کرنے کے دوران ایک تیز رفتار ایونجر موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر ماری۔

حادثے کے نتیجے میں آشیش ودیارتی اور روپالی بروآہ دونوں سڑک پر گر گئے اور انھیں شدید چوٹیں آئی ہیں جب کہ موٹر سائیکل سوار کا حال بھی کچھ مختلف نہیں ہے۔

گیتانگر پولیس نے اداکار اشیش اور ان کی اہلیہ سمیت موٹر سائیکل سوار کو بھی شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا۔

تینوں کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اداکار اشیش اور ان کی اہلیہ کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

اداکار شیش ودیارتی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مداحوں اور خیر خواہوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ٹھیک ہیں۔ روپالی احتیاطاً ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ زخمی موٹر سائیکل سوار کو بھی ہوش آ چکا ہے اور وہ اس کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

اداکار اشیش نے اسپتال کے ایمرجنسی اسٹاف کی جانب سے فوری اور بہترین طبی سہولتوں پر بھی شکریہ ادا کیا۔

مداحوں نے اپنے ہر دلعزیز اداکار کے ٹریفک حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحت یابی کی دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

 

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول