واشنگٹن / تہران / کویت سٹی (ویب ڈیسک): امریکا اور ایران کے درمیان جاری فوجی کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔
امریکی فوج نے ایران کے مختلف علاقوں پر میزائل حملے کیے، جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کویت، بحرین اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
ایران کے شہر اہواز میں ایک امریکی میزائل کینسر اسپتال کے قریب گرا، جس سے اسپتال میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد مریض باہر نکل آئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی "ڈیڈ لائن” دینے کے حق میں نہیں ہیں، جبکہ ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ ایران میں زمینی فوج اتارنے کے آپشن پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا سے فوری مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایران کی تمام توجہ ملک کے دفاع پر مرکوز ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی بندرگاہ کی جانب جانے والے ایک آئل ٹینکر کو ناکارہ بنا دیا گیا تاکہ ایرانی بحری نقل و حرکت کو محدود کیا جا سکے۔



