Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جج کے چیمبر سے 2 سیب اور ایک ہینڈ واش چوری، مقدمہ درج

Share It:

[ad_1]

لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے 2 سیب اور ایک ہینڈ واش چوری ہوگیا، چوری کے واقعے کا درج  مقدمہ خارج کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق چوری کی واردات ایڈیشنل سیشن جج نور محمد بسمل کے چیمبر میں پیش آئی، سیب اور ہینڈ واش چوری کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا۔

چوری کی واردات کی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جج نور محمد بسمل کے چیمبر سے 2 سیب اور ایک ہینڈ واش چوری ہوا، اسلام پورہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔

مقدمہ عدالت کے ملازم حبیب الرحمٰن کے بیان پر درج کیا گیا،  بعد ازاں پولیس  نے بتایا کہ اسلام پورہ تھانہ میں درج مقدمہ خارج کردیا گیا، معمولی نوعیت کا جرم ہونے کیوجہ سے سیکشن 95 کے تحت مقدمہ خارج کیا۔

پولیس کے مطابق معمولی نوعیت کے جرم سے کسی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ نہیں تھا، مقدمہ کی اخراج رپورٹ مرتب کرکے ریکارڈ کا حصہ بنائی جائے گی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول