Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سہ ملکی سیریز کے فائنل میں محمد نواز کی افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک

Share It:

[ad_1]

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر محمد نواز  نے افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کرلی۔

قومی کرکٹ ٹیم بولر محمد نواز نے تین ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کر کے ریکارڈ بنالیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے بولر نے اپنی گیند بازی سے افغان بلے بازوں کو پریشان کیا اور چار اوورز میں 1 میڈ ان کر کے 19 رنز دیے اور پانچ وکٹیں لیں۔

محمد نواز نے افغان بیٹر درویش رسولی کو 29 مجموعی اسکور ایل بی ڈبلیو کیا، پھر نئے آنے والے بلے باز عظمت اللہ کو پویلین کی رہا دکھائی۔ 

اسی کے ساتھ محمد نواز نے اگلے ہی اوور کی ابراہیم زردان کو اگلے اوور کی پہلی گیند پر اسٹمبپ کے ذریعے پویلین بھیج کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

محمد نواز نے ہیٹ ٹرک کے بعد افغان بلے باز کریم جنت کو بغیر رن بنائے کیچ آؤٹ کیا اور پھر اگلا شکار افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کو بنایا۔

قبل ازیں محمد نواز نے بلے بازی کرتے ہوئے 25 رنز جوڑ کر مجموعی ہدف 142 رنز میں اپنا حصہ بھی ڈالا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے شارجہ میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں افغانستان کو 75 رنز سے شکست دی ہے۔ ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 66 کے مجموعی اسکور پر 16ویں اوور میں ڈھیر ہوگئی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول