فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقے تربت کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال کور کمانڈر بلوچستان نے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور امن و پائیدار ترقی کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو "فتنہ الہندوستان” کے خلاف کامیاب آپریشن اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔



