کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والی سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں۔
میٹروپول، پی آئی ڈی سی اور دیگر شاہراہوں پر ٹریفک اہلکار کنٹینرز کے ساتھ تعینات ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق سڑکوں کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور لیوی کے خلاف آج تمام صوبائی دارالحکومتوں میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان کیا ہے۔


